اشرف علی
محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
اشرف میاں کے شعر سنانے کی بات ہے !
یعنی سبھی کے ہوش اڑانے کی بات ہے
وہ آئیں گے ، وہ آئیں گے ، وہ آئیں گے ضرور
کیسے نہ آئیں گے کہ جب آنے کی بات ہے
کیوں خوار ہو رہے ہیں زمانے میں آج ہم ؟
یہ غور و فکر کرنے کرانے کی بات ہے
اک گھنٹہ بھی ہُوا نہیں آئے ہوئے ابھی
اور آپ کی زبان پہ جانے کی بات ہے !
وہ بات مَیں بتاؤں بھلا کس طرح تمہیں
جو بات ہر کسی سے چھپانے کی بات ہے
یا
وہ بات صرف ان کو بتانے کی بات ہے
اس نے کہا کہ پیار تو ہوتا ہے ایک بار
میں نے کہا یہ پچھلے زمانے کی بات ہے
شبنم کا قطرہ ، اور وہ بھی اس کے ہونٹ پر ؟
پانی میں یہ تو آگ لگانے کی بات ہے !
یہ کیا کہ چپ سے آ گئے مسجد میں وقتِ فجر
جو سو رہے ہیں ، ان کو جگانے کی بات ہے
اچھا ! تو ملنے اب نہیں آؤ گے تم کبھی
یہ تو گلے سے لگ کے بتانے کی بات ہے !
یا
اچھا ! تو یہ بھی ہنس کے بتانے کی بات ہے ؟
ہر ایک رشتہ اپنی جگہ ہوتا ہے اہم !
ہر ایک رشتہ دل سے نبھانے کی بات ہے
برسوں سے کر رہا ہوں کسی کا میں انتظار
شاید تمہیں لگے ، یہ فسانے کی بات ہے
سب کو بتاؤں کس لیے؟مجھ کو ہے کس سے پیار
اشرف ! بتاؤ ، کیا یہ بتانے کی بات ہے ؟
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
اشرف میاں کے شعر سنانے کی بات ہے !
یعنی سبھی کے ہوش اڑانے کی بات ہے
وہ آئیں گے ، وہ آئیں گے ، وہ آئیں گے ضرور
کیسے نہ آئیں گے کہ جب آنے کی بات ہے
کیوں خوار ہو رہے ہیں زمانے میں آج ہم ؟
یہ غور و فکر کرنے کرانے کی بات ہے
اک گھنٹہ بھی ہُوا نہیں آئے ہوئے ابھی
اور آپ کی زبان پہ جانے کی بات ہے !
وہ بات مَیں بتاؤں بھلا کس طرح تمہیں
جو بات ہر کسی سے چھپانے کی بات ہے
یا
وہ بات صرف ان کو بتانے کی بات ہے
اس نے کہا کہ پیار تو ہوتا ہے ایک بار
میں نے کہا یہ پچھلے زمانے کی بات ہے
شبنم کا قطرہ ، اور وہ بھی اس کے ہونٹ پر ؟
پانی میں یہ تو آگ لگانے کی بات ہے !
یہ کیا کہ چپ سے آ گئے مسجد میں وقتِ فجر
جو سو رہے ہیں ، ان کو جگانے کی بات ہے
اچھا ! تو ملنے اب نہیں آؤ گے تم کبھی
یہ تو گلے سے لگ کے بتانے کی بات ہے !
یا
اچھا ! تو یہ بھی ہنس کے بتانے کی بات ہے ؟
ہر ایک رشتہ اپنی جگہ ہوتا ہے اہم !
ہر ایک رشتہ دل سے نبھانے کی بات ہے
برسوں سے کر رہا ہوں کسی کا میں انتظار
شاید تمہیں لگے ، یہ فسانے کی بات ہے
سب کو بتاؤں کس لیے؟مجھ کو ہے کس سے پیار
اشرف ! بتاؤ ، کیا یہ بتانے کی بات ہے ؟