غزل برائے اصلاح : مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔


غزل

ملنے جو کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آتے ہی چلا جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب بھی کوئی کہتا ہے مِرا فون اٹھا کر
ہیلو کی جگہ ہائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بے وجہ کبھی بیٹھے بِٹھائے جو اچانک
دھڑکن مِری بڑھ جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اب بھی نئے نمبر سے مِرے فون پہ اے دوست !
مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہَولے سے کبھی ابر کے پیچھے سے کسی شب
جب چاند نکل آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بھنورا کوئی مسکائے تو لگتا ہے کہ میں ہوں
غنچہ کوئی کھِل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہوتے ہی سحر بادِ صبا جھوم کے جب بھی
اشرف کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
 
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔


غزل

ملنے جو کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آتے ہی چلا جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب بھی کوئی کہتا ہے مِرا فون اٹھا کر
ہیلو کی جگہ ہائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بے وجہ کبھی بیٹھے بِٹھائے جو اچانک
دھڑکن مِری بڑھ جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اب بھی نئے نمبر سے مِرے فون پہ اے دوست !
مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہَولے سے کبھی ابر کے پیچھے سے کسی شب
جب چاند نکل آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بھنورا کوئی مسکائے تو لگتا ہے کہ میں ہوں
غنچہ کوئی کھِل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہوتے ہی سحر بادِ صبا جھوم کے جب بھی
اشرف کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
واہ خوب
 

اشرف علی

محفلین
اچھی بھلی سنجیدہ غزل
پذیرائی کے لیے بے حد ممنون ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً

بھائی کیوں اچھی بھلی سنجیدہ غزل کے درمیان مزاحیہ شعر گھسیڑ دیتے ہو؟
جان بوجھ کر نہیں کرتا سر
اصل میں مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی شعر مزاحیہ ہو گیا ہے اورخاص طور سے یہ شعر ہیلو اور ہائے والا اس لیے کہا تھا کہ محبوب سب کی طرح فارمل طریقے(ہیلو)سے مجھ سے بات کی شروعات نہیں کرتا تھا بلکہ Hi کہتا تھا ہمیشہ ، یہ بتانا مقصود تھا ...
لیکن مزاحیہ ہو گیا ہے تو ہٹا دیتا ہوں
رہنمائی کے لیے شکر گزار ہوں سر
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔


غزل

ملنے جو کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آتے ہی چلا جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب بھی کوئی کہتا ہے مِرا فون اٹھا کر
ہیلو کی جگہ ہائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بے وجہ کبھی بیٹھے بِٹھائے جو اچانک
دھڑکن مِری بڑھ جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اب بھی نئے نمبر سے مِرے فون پہ اے دوست !
مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہَولے سے کبھی ابر کے پیچھے سے کسی شب
جب چاند نکل آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بھنورا کوئی مسکائے تو لگتا ہے کہ میں ہوں
غنچہ کوئی کھِل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہوتے ہی سحر بادِ صبا جھوم کے جب بھی
اشرف کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ محمد عبدالرؤوف بھائی
شاد و سلامت رہیں
 

اشرف علی

محفلین
غزل ( اصلاح کے بعد )

ملنے جو کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آتے ہی چلا جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہَولے سے کبھی ابر کے پیچھے سے کسی شب
جب چاند نکل آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بے وجہ کبھی بیٹھے بِٹھائے جو اچانک
دھڑکن مِری بڑھ جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اب بھی نئے نمبر سے مِرے فون پہ اے دوست !
مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بھنورا کوئی مسکائے تو لگتا ہے کہ میں ہوں
غنچہ کوئی کھِل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہوتے ہی سحر بادِ صبا جھوم کے جب بھی
اشرف کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
 

اشرف علی

محفلین
غزل ( اصلاح کے بعد )

ملنے جو کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آتے ہی چلا جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہَولے سے کبھی ابر کے پیچھے سے کسی شب
جب چاند نکل آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بے وجہ کبھی بیٹھے بِٹھائے جو اچانک
دھڑکن مِری بڑھ جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اب بھی نئے نمبر سے مِرے فون پہ اے دوست !
مِس کال کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

بھنورا کوئی مسکائے تو لگتا ہے کہ میں ہوں
غنچہ کوئی کھِل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ہوتے ہی سحر بادِ صبا جھوم کے جب بھی
اشرف کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
پسندیدگی کا اظہار فرمانے کے لیے بہت بہت شکریہ محترم ایس ایس ساگر صاحب
شاد و سلامت رہیں
 

اشرف علی

محفلین

اشرف علی

محفلین
بہت اچھے۔ ہمیشہ کی طرح دلچسپ خیالات ۔ ۔ ڈھیروں داد
بہت بہت شکریہ صابرہ امین صاحبہ
آپ کی داد کے آگے میری غزل پھیکی معلوم ہوتی ہے ...

آپ اور محمد عبدالرؤوف بھائی ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور اس کے لیے "شکریہ" کا لفظ بہت چھوٹا ہے ... اس لیے بڑا کر کے بولتا ہوں "ش+ک+ر+ی+ہ=شکریہ"
اللّٰہ ہمیں سلامت رکھے ، آمین ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ صابرہ امین صاحبہ
آپ کی داد کے آگے میری غزل پھیکی معلوم ہوتی ہے ...

آپ اور محمد عبدالرؤوف بھائی ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور اس کے لیے "شکریہ" کا لفظ بہت چھوٹا ہے ... اس لیے بڑا کر کے بولتا ہوں "ش+ک+ر+ی+ہ=شکریہ"
اللّٰہ ہمیں سلامت رکھے ، آمین ۔
آمین۔۔

آپ کی شاعری اور آپ کی عاجزی آپ کے بڑے پن کو ظاہر کرتی ہے۔ لکھتے رہیے۔
 
Top