غزل برائے اصلاح : وہ بے حد شرمیلا ہے

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے _

غزل

سورج واحد تارہ ہے !
دن میں نظر جو آتا ہے

میرا دل ، یہ میرا دل
بالکل بچّے جیسا ہے

اصلی بلوان وہ ہے جسے
غصہ پینا آتا ہے

جو کرنا ہے کر لو آج
کل کا خاک بھروسہ ہے

اپنا چاہا سب ہو جائے
ایسا تھوڑی ہوتا ہے

"دنیا" سے بچ کے رہنا
یہ مکڑی کا جالا ہے

ایک ہی بار سہی لیکن
پیار سبھی کو ہوتا ہے

غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟

گھنٹی بجتی ہے دل میں
جب اس کا فون آتا ہے

دیکھ رہے ہیں سب اس کو
جس نے تجھ کو دیکھا ہے

جب آنکھیں ہوتی ہیں چار
مت پوچھو کیا ہوتا ہے

اسے چھوؤں کیسے اشرف
وہ بے حد شرمیلا ہے
 

الف عین

لائبریرین
درست ہیں اشعار، سادہ الفاظ میں اچھی غزل، بس اسے دیکھو
اصلی بلوان وہ ہے جسے
غصہ پینا آتا ہے
بلوان وزن میں نہیں آتا، یہ ہندی لفظ اردو میں نا مانوس بھی ہے، اور اسے غنہ بھی نہیں کیا جا سکتا
پہلواں استعمال کیا جا سکتا ہے کہ ں کے ساتھ استعمال ہو سکتا ہے اور اس طرح وزن میں آتا ہے
 

مقبول

محفلین
اسے چھوؤں کیسے اشرف
وہ بے حد شرمیلا ہے
اشرف علی صاحب
مجھے اس بحر کی بالکل سمجھ نہیں ہے۔ اپنی کم علمی کی بنا پر پوچھ رہا ہوں کہ مصرعہ اوّل میں اسے ہونا چاہیے یا اس کو، یا دونوں ہی ٹھیک ہیں؟
میرے ساتھ دو چار بار یہ ہوا ہے کہ کچھ لکھا تو معلوم ہوا کہ بحر ، بحر ہندی/ متقارب بن رہی ہے۔ اس بحر کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے جو جہاں تک لکھا وہیں چھوڑ دیا
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اشرف علی صاحب
مجھے اس بحر کی بالکل سمجھ نہیں ہے۔ اپنی کم علمی کی بنا پر پوچھ رہا ہوں کہ مصرعہ اوّل میں اسے ہونا چاہیے یا اس کو، یا دونوں ہی ٹھیک ہیں؟
میرے ساتھ دو چار بار یہ ہوا ہے کہ کچھ لکھا تو معلوم ہوا کہ بحر ، بحر ہندی/ متقارب بن رہی ہے۔ اس بحر کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے جو جہاں تک لکھا وہیں چھوڑ دیا
مقبول بھائی فعلن ایسا رکن ہے جسے کہیں بھی فِعْلن کی بجائے فَعِلن کر سکتے ہیں۔
 

اشرف علی

محفلین
درست ہیں اشعار، سادہ الفاظ میں اچھی غزل
الحمد للّٰہ
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں الف عین سر
اللّٰہ کا کرم ہے اور آپ سب کی مہربانی ہے
جزاک اللّٰہ خیراً
آپ کی داد سے دل ہوا شاد ... مزا آ گیا ...



، بس اسے دیکھو
اصلی بلوان وہ ہے جسے
غصہ پینا آتا ہے
بلوان وزن میں نہیں آتا، یہ ہندی لفظ اردو میں نا مانوس بھی ہے، اور اسے غنہ بھی نہیں کیا جا سکتا
او !

پہلواں استعمال کیا جا سکتا ہے کہ ں کے ساتھ استعمال ہو سکتا ہے اور اس طرح وزن میں آتا ہے
پہلے میں نے "پہلوان" ہی سوچا تھا پھر مجھے لگا یہ وزن میں نہیں آئے گا ...
ویسے لفظ "پہلواں" کا صحیح وزن کیا ہے سر؟
فعولن یا فاعلن ...

اصلی پہلواں وہ ہے جسے
غصہ پینا آتا ہے

اب ٹھیک ہے نا سر ؟
اس صورت میں "اصلی" کی "ی"گرانی ہے یا "وہ" کی "ہ"
سمجھ میں نہیں آ رہا ... رہنمائی فرمائیں سر ۔
 

اشرف علی

محفلین
مصرعہ اوّل میں اسے ہونا چاہیے یا اس کو، یا دونوں ہی ٹھیک ہیں؟
میرے خیال میں شاید دونوں ہی ٹھیک ہیں ...
ویسے الف عین سر ہی بتا پائیں گے بہتر کیا ہے ...

میرے ساتھ دو چار بار یہ ہوا ہے کہ کچھ لکھا تو معلوم ہوا کہ بحر ، بحر ہندی/ متقارب بن رہی ہے۔ اس بحر کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے جو جہاں تک لکھا وہیں چھوڑ دیا
چھوڑیے مت ، آگے لکھ کے کمپلیٹ کیجیے اور اصلاحِ سخن میں پیش کیجیے ...
اگر صحیح ہوا تو کانفیڈینس بڑھے گا اور غلط ہوا تو علم ...
یہ میری ناقص رائے ہے ...
ویسے اس بحر میں تیرنے میں مزا بھی خوب آتا ہے ...
 

الف عین

لائبریرین
واقعی پہلواں بھی یہاں درست نہیں ہوتا، میں بھی غلط تلفظ کر گیا، درست تلفظ میں 'ہ' ساکن ہے، ناسخ کا شعر یے
وہ پہلوانِ عشق ہوں ناسخ کہ بعد مرگ
برسوں مرے مزار پہ مگدرگھما کیے
 

الف عین

لائبریرین
کسی بھی جگہ ایک فعلن کو فَعِ لن اور کسی بھی جگہ دو متصل فعلن فعلن کو فعل فعولن کرنے کی اجازت ہے اس بحرمیں
 

عظیم

محفلین
میرا خیال ہے کہ 'پہلواں' والا مصرع یوں بھی کیا جا سکتا ہے اگر بحر میں ہی رہے تو!
-وہی ہے طاقتور جس کو
 

اشرف علی

محفلین
الف عین سر ! کون سا ٹھیک ہوگا ؟

وہی ہے طاقتور جس کو
غصہ پینا آتا ہے
یا
اور بھی لگتا ہے پیارا
جب وہ غصہ کرتا ہے
یا
تب آتا ہے اور بھی پیار
جب وہ غصہ ہوتا ہے
 

اشرف علی

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح کی درخواست ہے _

غزل

سورج واحد تارہ ہے !
دن میں نظر جو آتا ہے

میرا دل ، یہ میرا دل
بالکل بچّے جیسا ہے

اصلی بلوان وہ ہے جسے
غصہ پینا آتا ہے

جو کرنا ہے کر لو آج
کل کا خاک بھروسہ ہے

اپنا چاہا سب ہو جائے
ایسا تھوڑی ہوتا ہے

"دنیا" سے بچ کے رہنا
یہ مکڑی کا جالا ہے

ایک ہی بار سہی لیکن
پیار سبھی کو ہوتا ہے

غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟

گھنٹی بجتی ہے دل میں
جب اس کا فون آتا ہے

دیکھ رہے ہیں سب اس کو
جس نے تجھ کو دیکھا ہے

جب آنکھیں ہوتی ہیں چار
مت پوچھو کیا ہوتا ہے

اسے چھوؤں کیسے اشرف
وہ بے حد شرمیلا ہے
پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے تہہِ دل سے شکر گزار ہوں ... صابرہ امین صاحبہ ، محمد عبدالرؤوف بھائی ، ایس ایس ساگر صاحب ، صریر صاحب اور عظیم صاحب

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو شاد وسلامت رکھے ، آمین -
 

اشرف علی

محفلین
غزل ( اصلاح کے بعد )

سورج واحد تارہ ہے !
دن میں نظر جو آتا ہے

میرا دل ، یہ میرا دل
بالکل بچّے جیسا ہے

جب آنکھیں ہوتی ہیں چار
مت پوچھو کیا ہوتا ہے

جو کرنا ہے کر لو آج
کل کا خاک بھروسہ ہے

اپنا چاہا سب ہو جائے
ایسا تھوڑی ہوتا ہے

"دنیا" سے بچ کے رہنا
یہ مکڑی کا جالا ہے

ایک ہی بار سہی لیکن
پیار سبھی کو ہوتا ہے

غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟

گھنٹی بجتی ہے دل میں
جب اس کا فون آتا ہے

دیکھ رہے ہیں سب اس کو
جس نے تجھ کو دیکھا ہے

اور بھی لگتا ہے پیارا
جب وہ غصہ کرتا ہے

اسے چھوؤں کیسے اشرف
وہ بے حد شرمیلا ہے
 

الف عین

لائبریرین
اصلاح سے قطع نظر، یہ شعر مجھے پسند نہیں آیا
غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟
باقی اشعار بہت مثبت رویے کے ہیں، یہ خود کشی کا جذبہ کیوں؟
 

اشرف علی

محفلین
غزل ( اصلاح کے بعد )

سورج واحد تارہ ہے !
دن میں نظر جو آتا ہے

میرا دل ، یہ میرا دل
بالکل بچّے جیسا ہے

جب آنکھیں ہوتی ہیں چار
مت پوچھو کیا ہوتا ہے

جو کرنا ہے کر لو آج
کل کا خاک بھروسہ ہے

اپنا چاہا سب ہو جائے
ایسا تھوڑی ہوتا ہے

"دنیا" سے بچ کے رہنا
یہ مکڑی کا جالا ہے

ایک ہی بار سہی لیکن
پیار سبھی کو ہوتا ہے

غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟

گھنٹی بجتی ہے دل میں
جب اس کا فون آتا ہے

دیکھ رہے ہیں سب اس کو
جس نے تجھ کو دیکھا ہے

اور بھی لگتا ہے پیارا
جب وہ غصہ کرتا ہے

اسے چھوؤں کیسے اشرف
وہ بے حد شرمیلا ہے
پسندیدگی کا اظہار فرمانے کے لیے بہت بہت شکریہ سر
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ،آمین ۔

اصلاح سے قطع نظر، یہ شعر مجھے پسند نہیں آیا
غم سے مجھے پانا ہے نجات
رسّی ، کرسی ، پنکھا ہے ؟
باقی اشعار بہت مثبت رویے کے ہیں، یہ خود کشی کا جذبہ کیوں؟
ٹھیک ہے سر ، اس شعر کو نکال دیتا ہوں ...
رہنمائی فرمانے کے لیے ممنون ہوں ...
جزاک اللّٰہ خیراً
 
Top