مہدی نقوی حجاز
محفلین
ہمیں تو یہ بھی گمان گزر رہا ہے کہ صاحب نگارش بھی سدھار چکے ہیںایسا لگ رہا ہے شارح دنیا سے فوت ہوچکے ہیں، اس لیے بعد کے لوگ اب ان کی شرح کی اصلاح کرکے مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کر رہے ہیں۔
خیر مذاق برطرف ۔۔۔ میں واقعی اس کمی کو اپنے اندر شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ شاعری کمیات کے لحاظ سے بہت زیادہ کر چکا ہوں مگر جب اپنی شاعری کی کیفیات پر غور کرتا ہوں تو معانی کی کمی محسوس کرکے بہت شرمندگی ہوتی ہے۔
یہ محسوسات متوقع ہوتے ہیں۔ جب شاعر کے تمام خیالات کسی نہ کسی شعر میں جیسے تیسے بھی بندھ جاتے ہیں تو ایک خاصا مجموعہ جمع ہو جانے کے بعد خیالات کا فقدان محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اس کیفیت کے بعد جو اشعار بھی تخلیق کیے جاتے ہیں ان میں استادی نمایاں رہتی ہے۔ ہرچند شعر گوئی کے مرحلے آہستہ ہو جاتے ہیں۔