الف عین
لائبریرین
پہلی بات۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ غیر مستعمل ردیفوں سے بچنا چاہئے، مبتدیوں کو ہی نہیں، سبھی کو۔ قارئین یا سامعین اس کی بحر کو ہی سمجھنے میں لگے رہیں گے اور شعر کے نفس مضمون کو کوئی دیکھ نہیں پائے گا۔
وہ تو بھلا ہو میاں@شاہد شاہنواز کے کہ انہوں نے تقطیع کر کے دیکھ لیا اور عروضی خامی کی نشان دہی کر دی، ورنہ میرے لئے تو یہ کام تضیع اوقات ہی تھا۔
دوسری بات۔۔ شعر میں ابہام حسن ضرور ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ شاعر کو خود مطلب سمجھانا پڑے۔ کم از کم اظہار بیان سے کچھ اشارہ تو ملنا ہی چاہئے۔