محمد عظیم الدین
محفلین
جناب محترم الف عین صاحب بہت مہربانی آپ نے وضاحت فرمائی۔ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے جتنا اس موضوع کر کریدنے کی کوشش کررہا ہوں اتنا ہیں یہ میرے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ جناب مزمل شیخ بسمل صاحب کا مضمون پڑھ کر جو مجھ کم عقل کو سمجھ آئی تھی اس لیے سوال کیا تھا، گزرا اور سنبھلا کے بارے میں۔ جس کی آپ نے وضاحت فرمادی۔عروض داں تو ان کو بھی درست قوافی نہیں مانتے، لیکن میں کم از کم اتنی رعایت روا سمجھتا ہوں۔ سنبھلا اور گزرا میں اصل قوافی ہوں گے ’را نہیں ‘ اور ’لا نہیں‘ اپنے متحرک syllable کی وجہ سے۔ کیونکہ یہاں ’ر اور ل متحرک ہیں۔
چلتا‘ اور بدلتا‘ میں متحرک سلیبل ’چلتا اور ’دلتا‘ درست قوافی ہوں گے۔ لیکن ’چلتا‘ اور گزرتا‘ میں نہیں۔ حرف روی اور اس سے ما قبل با معنی لفظ ہونا زیادہ کڑی شرط ہے، جس میں میں رعایت روا سمجھتا ہوں
ایک سوال اور پیدا ہو رہا ہے ذہن میں کہ "چلتا" اور "بدلتا" میں اگر قوافی "چلتا" اور "دلتا" ہیں تو "چلتا" اور "گزرتا" میں "چلتا" اور "زرتا" نہیں ہو سکتے؟ "دلتا" میں "د" متحرک ہے اور "زرتا" میں "ز" پھر ان میں فرق مجھ کم عقل کو سمجھا دیجیے بہت مہربانی ہوگی۔