راحیل فاروق
محفلین
امان بھائی، پہلے سے شاید بہتر ہوں۔ مگر میں آپ کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ اچھے شعرا کا مطالعہ زیادہ سے زیادہ فرمائیں اور دیکھیں کہ وہ اپنے کلام میں خوبی کیونکر پیدا کرتے ہیں۔ آپ کے ہاں تفکر کا عنصر مجھے غیرضروری طور پر زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ ایسے شعرا کی زبان پیچیدہ ہو جاتی ہے جس سے ابلاغ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ البتہ آپ کی محنت اور مہارت کے اب ہم منکر نہیں ہو سکتے۔اداسی کا دیا جلتا رہا شب بھر
مرا دل خانۂ ویراں بھلا کب تھا
میں نوحہ خواں ہوا خود مرگ پر اپنی
مرا پندار غم پنہاں بھلا کب تھا
کہاں وسعت مری تنگیء داماں میں
مرے دل میں کوئی ارماں بھلا کب تھا
سر راحیل فاروق شاید اب تھوڑی خوبی نظر آئے، آپ کی توجہ چاہتا ہوں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی