غزل براے اصلاح

GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
عاشقی ایک قیامت ہو گئ
سوزشِ عشق ندامت ہو گئ
آے ہیں آج تخیل میں وہ
کوئی دیکھو یہ کرامت ہو گئ
اچھی تھی چاہے بری تھی دل میں
ان کی ہر بات سلامت ہو گئ
عشق میں آئی تھی وہ اک ساعت
یہ جہاں ہستی علامت ہو گئی
ان سے رکھا ہے تعلق جب سے
ہر گھڑی میرے لیے شامت ہو گئ
ماجرا آج ہوا مے کدے میں
ان سے گلفام امامت ہو گئ
 
عاشقی ایک قیامت ہو گئ
سوزشِ عشق ندامت ہو گئ
آے ہیں آج تخیل میں وہ
کوئی دیکھو یہ کرامت ہو گئ
اچھی تھی چاہے بری تھی دل میں
ان کی ہر بات سلامت ہو گئ
عشق میں آئی تھی وہ اک ساعت
یہ جہاں ہستی علامت ہو گئی
ان سے رکھا ہے تعلق جب سے
ہر گھڑی میرے لیے شامت ہو گئ
ماجرا آج ہوا مے کدے میں
ان سے گلفام امامت ہو گئ

اپنے اشعار کو بحر می کرنا سیکھیں....

سرسری صاحب کی کتاب... آو شاعری سیکھیں کا مطالعہ کیجیے
 
ج

جی جناب کون سا شعر بحر سے خارج ہے
باقی میں آج آیا ہوں مجھے نہیں معلوم کہ ٹیگ کسے کرتے ہیں

عاشقی ایک قیامت ہو گئ
سوزشِ عشق ندامت ہو گئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شعر بے بحر ہے

آے ہیں آج تخیل میں وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مصرع بھی
کوئی دیکھو یہ کرامت ہو گئ

اچھی تھی چاہے بری تھی دل میں
ان کی ہر بات سلامت ہو گئ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شعر بھی

عشق میں آئی تھی وہ اک ساعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مصرع بھی
یہ جہاں ہستی علامت ہو گئی

ان سے رکھا ہے تعلق جب سے
ہر گھڑی میرے لیے شامت ہو گئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شعر بھی

ماجرا آج ہوا مے کدے میں
ان سے گلفام امامت ہو گئ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شعر بھی
 
بھائ جان میرے خیال سے یہ بحر میں ہیں ;رمل مسدس مخبون محذوف میں ; باقی آپ مزید رہنمائ فرما سکتے ہیں
 
یہ درست نہیں یہ کہنے سے کام نہیں چلے گا کمز کم ایک پہلا مصرع ہی سمجھا دیں کہ میری سمجھ میں بھی آجاے
لاحول ولا قوۃ!!!
جناب الف عین محفل کے سب سے سینئر استاد ہیں، اور آپ کا اسلوب ان کو مخاطب کرنے کے لئے قطعاً مناسب نہیں، نہ ہی اصلاح کے خواہشمندوں کے انداز ایسے ہوتے ہیں۔
جب استاد محترم نے کہہ دیا کہ بحر کا مسئلہ ہے، تو آپ کی ذمہ داری تھی کہ پہلے اپنی تقطیع یہاں پیش کرتے اوراس کے بعد ان سے مؤدبانہ سوال کرتے کہ وہ آپ کی تقطیع میں اغلاط کی نشاندہی کریں۔
آپ نے تو سیدھا سیدھا حکم ہی چلا دیا کہ ایسے کام نہیں چلے گا!
ع۔ تمہی کہو کہ اندازِ گفتگو کیا ہے!!!
 
جی یہ میں نہیں جانتا تھا کہ وہ یہاں کے سب سے بڑے استاذ ہیں اگر میں نے کوئ گستاخی کی ہے تو معافی چاہتا ہوں . باقی استاذ محترم نے جب فرمایا ہے کہ بحر کا مسئلہ ہے تو میں عرض کی کہ ایسے کام نہیں چلے گا پورا سمجھائں . استاذ کا کام بھی یہی ہوتا ہے .میرا مقصد ان کی گستاخی ہر گز نہیں
 
میں تو ان سے مزید سمجھانے کو کہ رہا تھا استاذ تو سب کا محسن ہوتا ہے میں ان سے بھی معزرت خواہ ہوں
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
ارفق درست کہہ رہے ہیں، یہ دعویٰ کیسے کر رہے ہیں کہ یہ بحر میں ہے؟
قبلہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ آپ یہاں کے سب سے بڑے استاذ محترم ہیں .شاید میں ان جانے میں کوئ گستاخی کر گیا ہوں آپ کی تو ایک اپنا بیٹا ہونے کی حثیت سے معاف فرما دیں
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
عاشقی ایک قیامت ہو گیٔ
=-= =- -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
سوزشِ عشق ندامت ہو گیٔ
=-= =- -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فاعلاتن فَعِلاتن فِعْلن
آے ہیں آج تخیل میں وہ
=- = =- -== = =
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
کوئی دیکھو یہ کرامت ہو گیٔ
=- == - -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
اچھی تھی چاہے بری تھی دل میں
-- = =- -= = = =
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
ان کی ہر بات سلامت ہو گیٔ
= - = =- -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فاعلاتن فَعِلاتن فِعْلن
عشق میں آئی تھی وہ ساعت اک
=- = =- - = == =
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
یہ جہاں ہستی علامت ہو گئی
= -= =- -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فاعلاتن فَعِلاتن فِعْلن
ان سے رکھا ہے تعلق جب سے
= - == - -== = =
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
ماجرا آج ہوا مے کدے میں
=-= =- -= = -- =
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
ان سے گلفام امامت ہو گیٔ
= - ==- -== - -=
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
قبلہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ آپ یہاں کے سب سے بڑے استاذ محترم ہیں .شاید میں ان جانے میں کوئ گستاخی کر گیا ہوں آپ کی تو ایک اپنا بیٹا ہونے کی حثیت سے معاف فرما دیں
باقی خطا انسان سے ہو جاتی ہے .اب آپ کا معاف کرنا میرے لیے خوشی باعث ہو گا..
 
میں تو ان سے مزید سمجھانے کو کہ رہا تھا استاذ تو سب کا محسن ہوتا ہے میں ان سے بھی معزرت خواہ ہوں
میرے بھائی، کسی بھی زبان میں اچھی شاعری کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ پہلے اس زبان کے جملہ روزمرہ اور محاورات کے افہام و تفہیم کی مناسب استعداد پیدا کی جائے۔ آپ کے اسلوب سے اندازہ ہوا کہ غالباً اردو آپ کی مادری زبان نہیں اس لئے نادانستگی میں آپ کا لہجہ نامناسب ہوگیا۔ خیر، محفل کے سب ہی اساتذہ ماشاءاللہ بہت وسیع القلب ہیں، ان شاءاللہ درگزر فرمائیں گے۔

رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
عاشقی ایک قیامت ہو گیٔ
=-= =- -== - -=
رمل مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلن
سوزشِ عشق ندامت ہو گیٔ
=-= =- -== - -=

مندرجہ بالا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہےکہ آپ کو عروض پر کماحقہ دسترس حاصل نہیں ہے۔ آپ کی مرقومہ تقطیع عروض کی ویب گاہ سے نقل کی گئی ہے کیونکہ حقیقت میں تقطیع اس طرح نہیں کی جاتی۔ عروض کی ویب گاہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک الگارتھم کے ذریعے آپ کی جانب سے درج کئے مصرعوں کی تخمینی تقطیع کرتی ہے، جو کہ لازم نہیں ہمیشہ سو فیصد درست ہی ہو، خاص کر ان مواقعوں پر جب املا کی غلطیاں ہوجائیں یا الگارتھم کو تشدید وغیرہ میں اشتباہ لگ جائے۔
اسی لئے میرے آپ کے جیسے نوآموز طلباء کے لئے ضروری ہے علم عروض کی بنیادی شدھ بدھ ضرور حاصل کریں، اور اشعار کی تقطیع سیکھنے پر خصوصا زور دیں۔ کون سے حروف تقطیع میں محسوب ہوتے ہیں، کن کا اسقاط جائز ہے کن کا نہیں، وصال الف کب روا ہوتا ہے وغیرہ۔ اس طرح کی بنیادی باتوں کا علم ہونا اچھی شاعری کے لئے بہت ضروری ہے۔

دعاگو،
راحلؔ
 
الف عین

لائبریرین
عزیزم، شاعری سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ شاعر کے علم کا معیار کیا ہے، اکثر 'شعرا' فیس بک اور سماجی میڈیا میں پوسٹ کرنے پر ڈھیروں داد وصول کر لیتے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ مستند شاعر ہو گئے، ایسا ہی مجھے بھی خیال گزرا اور دوسروں کو بھی، اگر بحر و اقاعیل لکھ دیتے تو غلطی بتائی جا سکتی تھی۔
قوافی دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی تھی کہ بالکل درست قوافی ہیں، لیکن 'ہو گئی' ردیف کو میں فاعلن سمجھ رہا تھا، اور غزل کے افاعیل فاعلاتن فاعلاتن فاعلن سمجھ رہا تھا۔ اب پتہ چلا کہ یہ عروض ڈاٹ کام کی غلطی ہے کہ اس نے ردیف کو فعلن قبول کر لیا! ہو گئی کی و گرانا گوارا نہیں کیا جا سکتا، ہُگ ئی فعلن درست ہوتا ہے۔ اسے اس بحر میں کرنے کے لئے 'ہو گی' ردیف بہتر ہوتی، ہو گئی کو فاعلن/ فاعلان بنانے سے فاعلاتن دو بار اس سے پہلے لانا ضروری ہے، کہ اس بحر میں اجازت نہیں کہ کسی رکن کو فعلاتن کر دیا جائے۔
 
Top