غزل براے اصلاح

نجف ناجی

محفلین
لکھنے کی سعی میں ناکام رہا اکثر

مُجھ سے مُجھ ہی تک میرا کلام رہا اکثر

مسلسل کوششِ توبہ کے باوجود

دل ذرا دھڑکا' ہاتھ میں جام رہا اکثر

ٹوٹ ہی جاے اب کے شاید تغافل کی لڑی

دلِ خوش گُماں کا ہر گُماں ناکام رہا اکثر

سنیچا جس نے بھی دشتِ تمنا لہو سے اپنے

بے نام ہی رہا یا بد نام رہا اکثر

اسی روش پہ ھیں صدیوں سے اہلِ زمانہ

زُباں جب بھی کُھلی یہی انجام رہا اکثر

بے حسوں کی بستی میں بے حال پھرے ناجی

ہر شخص کو کام سے اپنے کام رہا اکثر

(ناجی)
 
الف عین

لائبریرین
مثلاً یہیں محفل میں کئی لنکس مہیا کئے گئے ہیں۔ بزم اردو لائبریری میں بھی محترمی یعقوب آسی کے بیس اسباق شامل ہیں، ان کی فاعلات بھی کئی جگہ دستیاب ہے۔ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
 
فاروق بھائ!
سمجھ نہیں آ رہا کہ تخیل کو بحر کے تابع کس طرح کروں
رہنمائ فرماہیں!!!

بقول یوسفی
غزل کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
شاعری ہی فقط ایک زریعہ نہیں۔ اپنے خیالات کے اظہار کے لیے آپ نثر کا بھی استعمال کر سکتے اور اس دوران آپ بحر کی مشق کرتے رہیں۔
کچھ عرصے میں آپ کو قدرت حاصل ہو جائے گی اور آپ کے خیالات بھی بے مصرف نہیں رہیں گے
 
Top