یاس غزل بر زمینِ سودا از: یاس یگانہ (یکساں کبھی کسی کی نہ گزری زمانے میں)

فاتح

لائبریرین
سودا کے ساتھ بڑی نا انصافیاں برتی ہیں ناقدین نے۔ ان کی قادر الکلامی اس قدر تھی کہ اگر انصاف کیا جائے تو وہ میر تقی میر سے بہت بڑے مرتبے پر ہیں۔ مگر کیا کہوں۔
خدائے سخن کیا ارشاد فرمائین گے اس متعلق؟
ایک خدا کی بات سے دوسرا خدا کیسے غیر متفق ہو سکتا ہے۔۔۔
صد فیصد متفق :)
میر نے سودا کے کئی اشعار کے مضامین من و عن چرائے ہیں لیکن نقاد ایک خدا کی چوریوں پر بات نہیں کرتے۔
 
ایک خدا کی بات سے دوسرا خدا کیسے غیر متفق ہو سکتا ہے۔۔۔
صد فیصد متفق :)
میر نے سودا کے کئی اشعار کے مضامین من و عن چرائے ہیں لیکن نقاد ایک خدا کی چوریوں پر بات نہیں کرتے۔

بجا فرمایا ذل الہی...
ایک نمونہ حاضر:p

ادب دیا ہے ہاتھ سے اپنے کبھو بھلا مے خانے کا

کیسے ہی ہم مست چلے پر سجدہ ہر اک گام کیا

سودا

سرزد ہم سے بے‌ادبی تو وحشت میں بھی کم ہی ہوئی

کوسوں اس کی اور گئے پر سجدہ ہر ہر گام کیا

میر

فخر نہیں اے شیخ مجھے کچھ دین میں تیرے آنے کا

راہب نے جب منہ نہ لگایا تب میں قبولِ اسلام کیا

سودا

میر کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو اُن نے تو

قشقہ کھینچا، دیر میں بیٹھا، کب کا ترک اسلام کیا

میر

تھا یہ جوانی فکر و تردد، بعد از پیری پایا چین

رات تو کاٹی دکھ سکھ ہی میں، صبح ہوئی آرام کیا

سودا

عہدِ جوانی رو رو کاٹا، پیری میں لیں آنکھیں موند

یعنی رات بہت تھے جاگے ، صبح ہوئی آرام کیا

میر

پہلا اور آخری شعر تو خصوصاً اور مکمل طور پر ایک ہی مضمون میں ہے .
اور بھی بہت مثالیں ہیں.
مگر ناقدین نے ان پر پردہ ڈالنے کے لئے بہت سے فضول فلسفے نکال ڈالے ہیں.
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
مزمل شیخ بسمل صاحب اور فاتح صاحب۔ آپ دونوں احباب کا شکریہ۔ آپ دونوں نے مجھے نوجوانی کا دور یاد دلا دیا، جب میں تھا تو ایف ایس سی میں لیکن پڑھتا تھا بس کلیاتِ میر اور سودا اور پھر غالب۔

میر بچارے پر کیا موقوف، سودا پر تو غالب نے بھی خوب ہاتھ صاف کیے ہیں۔ اور ذوق کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کاش سودا کا زمانہ ناسخ کےآس پاس یا بعد کا زمانہ ہوتا جب اردو زبان کی اصلاح کا عمل تقریبا مکمل ہو چکا تھا۔ سودا کو زبان ویسی صاف حالت میں ملی ہوتی، جیسے غالب یا اس کے بعد اقبال کو ملی تھی، تو جانے مزید کیا غضب ڈھاتا۔ اس کے آگے تو ایک بھی جینئس کی مثال نہ تھی!

سودا کو پڑھنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ انسان، اردو زبان کی کمزوریوں کو بھلا کر اس کا مطالعہ کرے۔

آپ دونوں نے مجھے ایسی تحریک دی، کہ آج بازار سے کلیات میر خرید لایا۔ 18-20 برس بعد پڑھنے میں کیا مزہ آئے گا! کلیاتِ سودا اور نظیر تو نہ ملے، مگر آرڈر دے آیا ہوں۔ آج کل میں وہ بھی مل جائیں گے!
 
عبدالحسیب

محفلین
بہت عمدہ پیشکش مزمل شیخ بسمل بھائی ۔
کل میں یاس صاحب کی ایک غزل یہاں شامل کرنا چاہ رہا تھا۔ سوچا پہلے دیکھ لوں بدنام زمانہ یاس کی بدنامی محفل میں پہنچ چکی ہے یا نہیں؟ کل 'یاس' نام سے تلاش کیا کوئی مراسلہ نا ملا ۔ ہم سمجھے یہاں یاس ابھی بدنام نہیں۔ آج پھر 'یاس یگانہ' سے تلاش کیا تو آپ کے مراسلے تک پہنچ گئے ۔ یاس صاحب آج آپکا مراسلہ پڑھ لیتے تو کہتے،"واہ لڑکے! تم نے تو میری عمر بھر کے داغ دھولا دیئے":)

خیر، میرا تعلق اس زمین سے ہے جہاں سے یاس نے اپنے روزگار کا صفر شروع کیا اور ظاہر ہے بدنامی کی شہرت بھی یہاں سے ہی شروع ہوئی ۔

پسندیدہ کلام میں جلد ہی یاس کی ایک غزل پیش کرتا ہوں۔ آپ حضرات کی توجہ چاہوں گا ۔
 
آپ کا حسن نظر ہے بھیا۔ مجھے جو درست لگتا ہے، منطقی لگتا ہے میں کہہ دیتا ہوں۔ :)
محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
انتخابِ کلامِ یاس کا بے صبری سے منتظر ہوں۔ :)
 
شکریہ بھائی۔ ضرور بہ ضرور احقر حاضرِ خدمت ہے۔ ہم بھی یہاں علم کی جستجو میں ہی پہنچے ہیں۔
وہ غزل پیشِ خدمت ہے 'پسندیدہ کلام' میں۔
 
Top