غزل: جب سے ہَم چار پیسے کمانے لگے

واہ واہ! بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں عرفان عابدؔ صاحب!
بہت داد آپ کے لئے!
بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ یہاں تادیر رونق افروز رہیں گے اور اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔

ظہیر صاحب ، آداب عرض ہے !

نوازش ، کرم ، شکریہ ، مہربانی ! انشا اللہ میں شریک بزم رہوں گا کیوں کہ مجھے خود یہاں آ کر بہت اچھا لگا .

نیازمند ،
عرفان عؔابد
 

عاطف ملک

محفلین
السلام علیکم،
محفل میں خوش آمدید عابد صاحب۔
ماشااللہ بہت خوبصورت کلام۔
زندگی کا سبق ہے ، کچل دو اُسے
جب تمنا کوئی سَر اٹھانے لگے
بالخصوص یہ شعر تو ہمارے دل پہ رقم ہو گیا۔
امید ہے کہ ہمیں محفل میں آپ کی صحبت میسر رہے گی اور آپ کا مزید کلام پڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔
 
السلام علیکم،
محفل میں خوش آمدید عابد صاحب۔
ماشااللہ بہت خوبصورت کلام۔

بالخصوص یہ شعر تو ہمارے دل پہ رقم ہو گیا۔
امید ہے کہ ہمیں محفل میں آپ کی صحبت میسر رہے گی اور آپ کا مزید کلام پڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔

عاطف صاحب ، وعلیکم السلام . آداب عرض ہے!

آپ کی محبت كے لیے ممنون ہوں . غزل پر عمومی داد کا شکریہ اور ایک شعر پر خاص داد کا خاص شکریہ! :)

نیازمند،
عرفان عؔابد
 
آخری تدوین:
Top