غزل جسٹیفکیشن۔۔۔ ایک بار پھر

الف عین

لائبریرین
احباب دیکھیں کہ اردو لائف کے جریدے اردو افق پر کس ترکیب سے ان غزلوں کا جسٹی ٖکیشن بروئے کار لایا گیا ہے۔ اس کے سورس پیج میں #XYZ قسم کے کیریکٹرس کوڈ ہیں (یہ دوسرا سوال کہ یہ نمبر کون سے ہوتے ہیں؟، میں تو ہیکس سے ہی واقف ہوں، یعنی جیسے 0621۔ ) سورس پیج میں ایک کیریکٹر بار بار استعمال ہوتا نظر آ رہا ہے، 1576، یہ کون سا کیریکٹر ہے؟۔ اس ویب پیج کو ورڈ میں پیسٹ کر کے جب پیراگراف وغیرہ کت مارکس دکھانے والا بٹن کلک کیا تو یہ ایک تو لائن بریک ہے، پیرا بریک نہیں۔دوسرے الفاظ کے درمیان میں دو علامات اور نظر آ رہی ہیں جن سے میں واقف نہیں۔ ذرا جانکار لوگ مدد کریں۔ اردو لائف کا ایک صفحہ تو یہی ہے، شاعری کے دوسرے صفحات بھی دیکھیں کہ غزلوں کو کس طرح جسٹیفائ کیا گیا ہے
http://www.urdulife.com/adbi_ufaq/adbiufaq.cgi?poetry5=Adbi_Ufaq001
http://www.urdulife.com/adbi_ufaq/adbiufaq.cgi?poetry8=Adbi_Ufaq001
 

دوست

محفلین
غزل برابر نظر تو آرہی ہے لیکن غور کرنے سے اوپر سے نیچے کی طرف کچھ پھیلاؤ بھی ہے۔ لگتا ہے ہاتھ سے کی گئی ہے درست۔
 
nbsp

اعجاز صاحب وہی ترکیب ہے ۔ ۔ ۔ بیچ میں نان بریکنگ سپیس کی ہ ٹ م ل اینٹٹی () ڈالی گئی ہے۔

کوڈ:
آ بھی جاؤ کہ بہار  آ جائے
 غمزدہ دل  کو قرار آ جائے
 

باذوق

محفلین
اعجاز صاحب
یہ فورس جسٹیفائی نہیں‌ہے !
غور سے دیکھیں ۔۔۔ تمام مصرعے ایک لائن میں‌ نہیں‌ہیں۔
شارق مستقیم بھائی نے درست فرمایا ہے کہ manually وہائٹ سپیس کا استعمال کیا گیا ہے ، یعنی ،
 

الف عین

لائبریرین
بعد میں مجھے خیال آیا کہ ورڈ میں آلٹ ایکس سے دیکھوں (یہ ترکیب مجھے تین چار سال سے معلوم ہے)۔ تو پتہ چلا کہ یہ کہ یہ کیریکٹر صفر صفر اے صفر ہے، یعنی نان بریکنگ سپیس۔ کیا اس کو بھی اردو صوتی میں ڈال دیا جائے تاکہ ٹائپ بھی کر سلیں بجائے اس کے کہ محض ایچ ٹی ایم ایل میں کوڈ ڈالا جائے جو مجھے بہت تضعیع اوقات لگتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے نوٹ کیا ہے کہ اگر ان پیج میں کوئی غزل لکھ کر اسے فورسڈ جسٹیفائی کر دیا جائے اور پھر اسے شارق کے کنورٹر کے ذریعہ کنورٹ کر لیا جائے تو م س ورڈ میں جسٹیفائی کرنے سے وہ اسی طرح جسٹیفائی ہو جاتی ہے
 

رند

محفلین
غزل میں لائنز کی یہ جسٹیفیکیشن تو صرف انپیچ میں ہی ممکن ہے عام ٹیکس پروسیسر یا وزی ویگ مثلا ایم ایس فرنٹ پیچ میں یہ کس طرح ہوسکتی ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
فرنٹ پیج کا علم تو نہیں لیکن ورڈ میں ممکن ہے۔
وہ یہ کہ آپ ایک مصرعے کے بعد انٹر دبا کر نیا پیرا گراف نہ شروع کریں، بلکہ شفٹ کے ساتھ انتر دبائیں۔ اس سے محض لائن بریک پیدا ہوتا ہے۔ او اگر پیرا میں جسٹی فکیشن دیا گیا ہے تو ہر مصرعہ، جب تک کہ لائن بریک کا استعمل کیا گیا ہے، جسٹی فائی ہو جاتا ہے۔ ہاں، مصرعے کی لمبائی کے مطابق ورڈ میں پیرا میں دونوں طرف انڈینٹ دینے کی ضرورت بھی ہوگی۔
اگر پہلے سے پیرا بریک کے ساتھ غزل کے مصرعے ہیں تو اسے سلیکٹٹٹٹڑ خئے ؤڑڈ میں فائنٖڈ رپلیس کھولیں (کنرول ایچ سے)
اور ٹائپ کریں
Find ^p
replace with ^l
پیرا لائن بریک میں تبدیل ہو جائیں گے۔
 
Top