محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
آمین۔۔۔۔۔
متشکرم جزاک اللّہ خیرا
مگر شاعرہ کہنا کافی زیادہ ہے میں تو ابھی مشق کر رہی ہوں
آپ محمل بہن کو "مشاق شاعرہ" کہنا شروع کر دیں😊مشق کرنے والے شاعر یا شاعرہ کو کیا کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں اس لیے ایسا لکھا ہے
آمین۔۔۔۔۔
متشکرم جزاک اللّہ خیرا
مگر شاعرہ کہنا کافی زیادہ ہے میں تو ابھی مشق کر رہی ہوں
آپ محمل بہن کو "مشاق شاعرہ" کہنا شروع کر دیں😊مشق کرنے والے شاعر یا شاعرہ کو کیا کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں اس لیے ایسا لکھا ہے
بھائی عبدالرووف صاحب!آپ محمل بہن کو "مشاق شاعرہ" کہنا شروع کر دیں😊
میرے شتونگڑے پر شاید آپ نے غور نہیں کیا تھا 😊بھائی عبدالرووف صاحب!
میں نے ڈکشنری میں تلاش کیا تو مشاق کا مطلب یہ تھا :
کسی کام کی بہت مشق یا مہارت رکھنے والا، بہت مہارت رکھنے والا، ماہر، تجربہ کار، خوب واقف، آزمودہ کار
واقعی میں نے اب غور کیا ہےمیرے شتونگڑے پر شاید آپ نے غور نہیں کیا تھا 😊
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہکہاں وہ عشق کی منزل کہاں دلِ بے ہُنر
جو راہِ عشق ہے اُس کا فقط غبار ہوں میں
یہاں بے ہنر کی وجہ سے مصرع کچھ کمزور ہو رہا ہے کچھ اور لائیے اس کی جگہ ۔
ہے پاش پاش ہُوا خواہشوں کا تاج محل
دیا جلے نہ کبھی جس پہ وہ مزار ہوں میں
یہ حصہ بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں ۔ ہوا کی جگہ مرے یا مرا کر دیں تو بہتر ہو جائے ۔
بنی عذاب ہیں ماضی کی یادیں میرے لیے
اسی لیے ہی تو خود سے ہوا فرار ہوں میں
اس میں یادیں کا لفظ اچھی طرح بیٹھ نہیں رہا ۔ دوبارہ کہیے اسے مثلاََ
عذاب ہو گئی ماضی کی یاد میرے لیے ۔
فرار والا مصرع اگر چہ ٹھیک ہے مگر کچھ اور بہتر ہو سکتا ہے ۔
سر! یہ کیسا ہے؟ملاحظہ کریں اس کی رفو گری کا ہنر
ہے تار تار قبا بیچ ریگ زار ہوں میں
..دوسرا مصرع سمجھ نہیں سکا، میں بیچ کیسے ہو سکتا ہوں؟
سر! یہ ٹھیک ہے؟عذاب ہو گئی ماضی کی یاد میرے لیے
معاف کیجئے مجھ کو جو بادہ خوار ہوں میں
...دو لختی لگتی ہے
سر! اب کیاسا ہے؟وفا کے بدلے ہمیشہ مجھے جفا ہی ملی
ترے ستم سے جو اجڑا ہے وہ دیار ہوں میں
...یہ بھی دو لخت لگتا ہے
بہت خوبہے پاش پاش ہُوا خواہشوں کا تاج محل
دیا جلے نہ کبھی جس پہ وہ مزار ہوں میں
شکریہ سیماآپا! آپکی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے لکھنے کے شوق کو مہمیز کرتی ہیں۔بہت خوب
خورشید بھیا !!!!!بہترین 🌷🌷🌷🌷🌷
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں 🥰شکریہ سیماآپا! آپکی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے لکھنے کے شوق کو مہمیز کرتی ہیں۔
ماضی کو بھلانے کے لئے یا ماضی کی یاد( یں) بھلانے کے لئے۔ماضی کوہی بھول جانا بہتر ہو گاسر! یہ ٹھیک ہے؟
عذاب ہو گئی ماضی کی یاد میرے لیے
اسے بھلانے کی خاطر ہی بادہ خوار ہوں میں
اس سے تو پچھلا شعر ہی بہتر ہے۔سر! اب کیاسا ہے؟
وفا کے بدلے ہمیشہ ترے ظلم ہی سہے
ترے ستم سے جو اجڑا ہے وہ دیار ہوں میں
الف عینالف عین نے کہا:
ملاحظہ کریں اس کی رفو گری کا ہنر
ہے تار تار قبا بیچ ریگ زار ہوں میں
..دوسرا مصرع سمجھ نہیں سکا، میں بیچ کیسے ہو سکتا ہوں؟
سر الف عین! اگر اس نے رفو گری کی ہوتی تو میں سوگوار نہ ہوتا ۔ اسی لیے کہا ہے کہ میں سوگوار ہوں۔نہیں، مزا نہیں آیا، رفوگری طنزیہ کہا جا رہا ہے؟ سوگواری کی وجہ؟
بھائی جی اچھا مشورہ ہے ! اساتذہ بتا سکتے ہیں کہ بندہ بھی تارتار ہوسکتا ہے یا نہیں؟خورشید بھائی ایک مشورہ۔
عجب یہ بخیہ گری کی مرے رفو گر نے
قبا کے ساتھ ہوا اب کہ تار تار ہوں میں
ملاحظہ کریں اس کی رفو گری کا ہنر
ہے تار تار قبا اور سوگوار ہوں میں
نہیں، مزا نہیں آیا، رفوگری طنزیہ کہا جا رہا ہے؟ سوگواری کی وجہ؟
سر الف عین ! نہایت ادب کے ساتھ گذارش ہے کہ مقصد تکرار نہیں شاید میں سمجھ نہیں پارہا کہ غلطی کیاہے۔ اس لیے دوبارہ عرض ہے کہسر @الف عین! اگر اس نے رفو گری کی ہوتی تو میں سوگوار نہ ہوتا ۔ اسی لیے کہا ہے کہ میں سوگوار ہوں۔
رفو گری کو دونوں معنوں میں استعمال کیا ہے یعنی سینا اور تسلی دینا اس نے یہ دونوں نہیں کیے
الفاظ رفوگری کا ہنر" سے تو یہ معلوم نہیں ہوتا