محمد یعقوب آسی
محفلین
غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں
غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں
ایک بات بتائیے ۔۔ کہ یہ ’’غزل ساز‘‘ کیا ہوتا ہے؟
غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں
غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں
نزع : وتد مفروق ہے۔
اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لوجب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں۔۔۔ ۔ قمر جلالوی
ایک بات بتائیے ۔۔ کہ یہ ’’غزل ساز‘‘ کیا ہوتا ہے؟
بالکل. مگر وہاں وتد مجموع بتایا گیا ہے.
مراد غزل کہنے والا ہے۔ پہلے ”غزل گویوں“ لکھا تو زیادہ نامانوس لگا، ”غزل سنجوں“ میں کردوں؟ایک بات بتائیے ۔۔ کہ یہ ’’غزل ساز‘‘ کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ مزاح کو اولیت دیتے ہیں تو ’’غزل سازوں‘‘ چلے گا! اور اگر نہیں تو ’’غزل گویوں‘‘ فصیح تر ہے، مانوس، غیر مانوس کا معاملہ بجا؛ ’’غزل سنجوں‘‘ میں بھی کوئی قباحت نہیں۔مراد غزل کہنے والا ہے۔ پہلے ”غزل گویوں“ لکھا تو زیادہ نامانوس لگا، ”غزل سنجوں“ میں کردوں؟