غزل سید آل احمد - دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے

نوید صادق

محفلین
غزل

دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے
تیرا پیار بھی کم نکلا اندازے سے
تم جو میری بات سنے بن چل دیتے
رات لپٹ کر رو دیتا دروازے سے
رنجِ سکوں تو ترکِ وفا کا حصہ تھا
سوچ کے کتنے پھول کھلے خمیازے سے
آنکھیں پیار کی دھوپ سے جھلسی جاتی ہیں
روشن ہے اب چہرہ درد کے غازے سے
تیرا دُکھ تو ایک لڑی تھا خوشیوں کی
تار الگ یہ کس نے کیا شیرازے سے
کتنے سموں کے شعلوں پر اک خواب جلے
کتنی یادیں سر پھوڑیں دروازے سے
احمدؔ گہری سوچ کی خو کب پائی ہے
تم تو باتیں کرتے تھے اندازے سے

(سید آلِ احمد)
 
الف عین

لائبریرین
نوید میں نے اس غزل کو پسندیدہ شاعری کی فورم میں منتقل کر دیا ہے۔ اگر آپ لائبریری میں ان کا کلام جمع کرنا چاہتے ہیں تو کچھ مزید کلام جمع کر کے ایک نیا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔ کیا ان شاعر کا کچھ تعارف دے سکتے ہیں؟
 
نوید صادق

محفلین
اعجاز صاحب!!
سید آل احمد(1931 ۔۔۔1999) میرے استاد تھے۔ کچھ یون ہے کہ آج جو کچھ میں جانتا ہوں، انہی کی دین ہے۔
سید آل احمد قیام پاکستان کے وقت اپنے آباو اجداد کے ہمراہ میرٹھ سے بہاولپور چلے آئے۔
سید آل احمد بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔لیکن ان کی نظمیں بھی لائق مطالعہ ہیں۔
ان کا پہلا مجموعہ کلام “ صریر خامہ“ 1964میں شائع ہوا۔ دوسرا مجموعہ کلام “بار حروف“ 2000 مین اشاعت پذیر ہوا۔ ان کا تیسرا مجموعہ کلام زیر طبع ہے۔
ان کا کلام انشاءاللہ اردو محفل میں پیش کروں گا۔

(اعجاز صاحب!! یہ پسندیدہ شاعری کے فورم تک میری رسائی کیسے ہو سکتی ہے۔)
 
الف عین

لائبریرین
نوید صادق نے کہا:

نوید۔ میرا مطلب ’پسندیدہ کلام‘ کی ذیلی فورم سے تھا۔ اسی صفحے میں اوپر دیکھیں۔ لکھا ہوگا۔ محفلِ ادب۔۔۔محفلِ سخن۔۔ پسندیدہ کلام۔ اسے کلک کریں۔
صفحہ اول پر جائیں تو ساری موجود فورمس دیکھ سکتے ہیں اور ان کی ذیلی فورمس بھی۔
 
Top