جون ایلیا غزل - مستیء حال کبھی تھی ، کہ نہ تھی ، بھول گئے ۔ جون ایلیا

محمداحمد

لائبریرین
غزل
مستیء حال کبھی تھی ، کہ نہ تھی ، بھول گئے
یاد اپنی کوئی حالت نہ رہی ، بھول گئے
یوں مجھے بھیج کے تنہا سر بازارِ فریب
کیا مرے دوست مری سادہ دلی بھول گئے
میں تو بے حس ہوں ، مجھے درد کا احساس نہیں
چارہ گر کیوں روشِ چارہ گری بھول گئے؟
اب میرے اشک محبت بھی نہیں آپ کو یاد
آپ تو اپنے ہی دامن کی نمی بھول گئے
اب مجھے کوئی دلائے نہ محبت کا یقیں
جو مجھے بھول نہ سکتے تھے وہی بھول گئے
اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہم
اپنا گھر بھول گئے ، ان کی گلی بھول گئے
کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں
کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی ، بھول گئے
جون ایلیا
 
کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں
کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی ، بھول گئے
واہ ۔۔۔ کیا بات ہے ۔عمدہ انتخاب احمد میاں ۔
 
اوشو

لائبریرین
اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہم
اپنا گھر بھول گئے ، ان کی گلی بھول گئے
کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں
کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی ، بھول گئے
واہ
بہت عمدہ انتخاب محمد احمد بھائی
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب، جناب مزا آیا:atwitsend:
اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہم
اپنا گھر بھول گئے ، ان کی گلی بھول گئے
کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں
کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی ، بھول گئے
واہ
بہت عمدہ انتخاب محمد احمد بھائی

کیا اچھی غزل ہے۔

آج پھر پڑھی اور سوچا کہ آپ سب کے ساتھ مل کر ہم بھی اپنے ذوقِ انتخاب کی داد دیں۔ :)

شکریہ آپ تمام دوستوں کا۔
 
نازنین شاہ

محفلین
ہائے ۔ ۔
کیا بات ہے واہ
اس قدر دل پہ گہرائی تک اثر کیا آپ کے اس انتخاب اور جون ایلیا صاحب کے اس کلام نے کہ بس الفاظ سارے مات کھا گئے
صرف بے اختیاری میں دل سے ہوتے ہوئے ایک ہی لفظ ہونٹوں تک آ پایا جو میں نے اسی بے اختیاری میں اس پوسٹ کی ابتداء میں لکھا ہے۔ ۔ ۔ ۔
محمد احمد صاحب بہت شکریہ اس اثر انگیز شئیرنگ کے لیے
 
واقعی!

جون کا کلام بالعموم اور یہ اور اس طرح کی کچھ غزلیں بالخصوص بہت دل گداز ہیں۔

بار بار پڑھنے پر بھی ان کی اثر آفرینی کم نہیں ہوتی۔

شکریہ۔
 
افسر خان

محفلین
photo.php
 
Top