فرائض تو اپنے میں بخوبی جانتا ہوں قبلہ، آپ کے مشورے کا شکریہ!
اب آپ صحیح بات تک آئے ہیں، مراسلات جان بوجھ کر ایسے لکھے ہیں، کیونکہ بغیر کسی وجہ کے آپ ہر مراسلے میں جو بین اسطور طنز تھا میں اسکی وجہ جاننے سے قاصر ہوں۔
'اصلاح کیلیے پوسٹ نہیں کی' کا مطلب ہم یہاں سب بخوبی جانتے ہیں، کور پن سے یقیناً 'معنوی محاسن' نہیں دیکھے جا سکتے جو آپ دکھا رہے تھے، انجمن ستائشِ باہمی کی بھی خوب کہی!
یہاں سب مل جل کر ہنسی خوشی رہ رہے ہیں، کلام بھی پوسٹ ہوتا ہے اور شگفتہ شگفتہ باتیں بھی ہوتی ہیں۔ اس محفل کا خوبصورت حصہ کھلے دل اور مسکراہٹوں کے ساتھ بنیے، یہاں بہت محبت اور شفقت کرنے والے احباب موجود ہیں، یہ کیا کہ تابڑ توڑ حملے، قبلہ یہ سومنات نہیں ہے، چاہے اسے میکدہ سمجھیں یا صحنِ حرم، بندہ اور بندہ نواز اور من و تو کی تفریق مٹ جائے گی