شاکرالقادری

لائبریرین
اچانک پھر کسی کی یاد بن کر شاعری برسی
کسی آوازنے آنکھوں کو پھر نمناک کر ڈالا
غزل نے ناز سے انداز سے چھیڑی غزل شاکر
مرے دل کے ببولوں کو بھی گویا تاک کرڈالا
=======
ببول :۔ خاردار درخت
تاک:۔ انگور کی بیل
غزل ناز غزل م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
غزل نے ناز سے انداز سے چھیڑی غزل شاکر
مرے دل کے ببولوں کو بھی گویا تاک کرڈالا
=======
ببول :۔ خاردار درخت
تاک:۔ انگور کی بیل
غزل ناز غزل م۔م۔مغل

شاکر القادری صاحب۔۔
آپ کے پُرگوئی کے فن کے تو ہم ازلی مرید ہیں قبلہ۔۔۔
لطف دیا آپ کے بدیہہ گوئی کے اظہار نے۔
 

مغزل

محفلین
ہم نے تو صرف غزل بی بی کو داد دی ہے ۔ ۔ ۔ اور داد دینے کا ایک انداز یہ بھی ہوتا ہے
اس سے کون کافر انکار کرتا ہے بابا جانی (ثانی) ؟؟
لیجے میں جملہ معترفہ کو حذف کیے دیتا ہوں۔۔ آپ کی شفقت کے آگے سرِ تسلیم خم۔۔۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
غزل
جلاکرہم نے اِس دل کو اگرچہ راکھ کر ڈالا
مگر اندر ہی اندر اس کسک نے خاک کر ڈالا
یہ ٹھانی تھی کہ ہر قیمت پہ اس کو بھول جانا ہے
سو ! خودکو رفتہ رفتہ اس ہنر میں طاق کر ڈالا
کہیں پھر سے تمھاری آرزو دل میں نہ بس جائے
ہمیں اے دوست اس ڈر نے بہت سفّاک کرڈالا
اچانک پھر کسی کی یاد بن کر شاعری برسی
کسی آوازنے آنکھوں کو پھر نمناک کر ڈالا
غزل یہ دل اسے آخر بھُلا ہی کیوں نہیں دیتا
وہ جس کی یاد میں دل نے گریباں چاک کر ڈالا
ناز غزل

بہت اچھا لگا محمود میرے آنے سے پہلے میری غزل یہاں لگی ہوئی دیکھ کر
تم نے میری غزل کو اس محفل کی زینت بنا کر مجھے اور میری غزل کو عزت دی جو میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
میں کیا کہوں کہ مجھے تو الفاظ ہی نہیں مل رہے۔ ۔ ۔
شکریہ بہت رسمی سا لفظ ہے لیکن کیا کروں کہ اس وقت لفظ ساتھ نہیں دے رہے
میں یہاں تمہاری پوسٹ میں ان سب ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہونگی جنھوں نے میری غزل پڑھی اور اسے سراہا
میں انشاءاللہ سب کو انفرادی پوسٹ بھی کرونگی اور سب کا شکریہ ادا کرونگی۔
خوش رہو ہمیشہ ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین

کاشفی

محفلین
غزل
جلاکرہم نے اِس دل کو اگرچہ راکھ کر ڈالا
مگر اندر ہی اندر اس کسک نے خاک کر ڈالا
یہ ٹھانی تھی کہ ہر قیمت پہ اس کو بھول جانا ہے
سو ! خودکو رفتہ رفتہ اس ہنر میں طاق کر ڈالا
کہیں پھر سے تمھاری آرزو دل میں نہ بس جائے
ہمیں اے دوست اس ڈر نے بہت سفّاک کرڈالا
اچانک پھر کسی کی یاد بن کر شاعری برسی
کسی آوازنے آنکھوں کو پھر نمناک کر ڈالا
غزل یہ دل اسے آخر بھُلا ہی کیوں نہیں دیتا
وہ جس کی یاد میں دل نے گریباں چاک کر ڈالا
ناز غزل

بہت ہی عمدہ اور بہت ہی خوب! بیحد شکریہ پوسٹ کرنے کے لیئے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نتو اس کو اب دیکھ رہا ہوں۔ ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ صوتی قوافی ‘راکھ‘ تو مانے جا سکتے ہیں، لیکن طاق‘ نہیں۔
 
Top