غزل ِ آخر ، سلام ِ آخر، بروئے محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پیارے ویر سعود بھیا جانی۔ السلام علیکم ۔ آپ کا تعارف میرے قریب ہر فرد سے ہے بلکہ آپ غائبانہ طور پر ہمارے دونوں گھروں کے فرد ہیں اورہم بتاتے چلیں کہ ہمیں اپنے سعود بھیا سے تو کوئی گلہ ہے ہی نہیں لیکن ہاں بہت سے دوستوں سے ہے بھی جن کی موجودگی میں ایک صاحب نے ہماری تنبیہہ کے باوجود ناپسندیدہ انداز میں قابل مذمت طنزیہ رویہ اختیار کیا مگر کسی سینئر نے نا جانے کونسی مصلحت یا تحفظ کے تحت اسے یہ بھی سمجھانے کی جسارت نہیں کی کہ خواتین سے بات کرنے کا طریقہ ذرا مختلف محتاط ہوتا ہےاورہر خاتون لچر پن پسند نہیں کرتی ۔ خیر بات ختم ہوئی لیکن اس کے بعد ہماری یاہو میل اور فیس بک ان بکس میں عریاں تصاویراور ناقابل برداشت غلیظ مواد بھیجنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا وہ ہنوز جاری ہے اس کے باعث ابھی تک ذہنی صدمے میں ہوں اورمعنی خیزبات یہ ہے کہ عریاں مواد اور گالیاں بھیجنے والے وہی لوگ تھے جن دو بندوں کے ناموں سے چڑ کر اُن صاحب نے مجھ سے بیہودہ تکرار کی تھی ۔ اب یہ بات تو کوئی نونہال بھی سمجھ سکتا ہے کہ انہی صاحبان کو کس نے اس محفل میں ہونے والے واقعے کا بتایا اورکس نے ایسا کرنے کو کہا ۔ مجھے آئی ٹی کا کچھ زیادہ علم نہیں ہے لیکن زوہیب نے ای میل بھیجنے والےآئی پی ایڈریس چیک کئے تو کینیڈا اور بلجیم سے تھے۔ سعود بھیا گو کہ ہم قدامت پسند نہیں لیکن ہم مغربی ماحول کی دلدادہ مادر پدرآزاد جینز کلچراورگلیمر خواتین کی طرح کا مزاج بھی نہیں رکھتے سو کسی کو ایک حد سے زیادہ بات کی اجازت نہیں دیتے ۔ ہم اپنے بھائوں سے محبت ، عدو سے نفرت اور اپنے عقیدے کے دفاع میں کبھی مصلحت اور منافقت کا شکار نہیں ہوتے اورہاں شاید یہی ہماری وہ غلطی ہے جس پر ہمیں فخر بھی ہے۔ خیر اس مخصوص گروپ کے ساتھ جو کرنا ہے وہ ہم اپنے فیس بک اور دوسری سوشل سائٹس کے پلیٹ فارم سے کریں گے یا ان سے ہمارے بھائی لوگ اورزوہیب خود ہی نپٹیں گے ۔ اس محفل فورم پر اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہونا چاہئے ۔ بس اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا اور نہ کسی سے بحث و تکرار مقصود ہے ۔
اورہم آپ کی بہنوں کی پرائیویٹ محفل میں آپ سے بہت سارا پیار اکٹھا کرنے کو گاہے بگاہے آتے رہیں گے ۔ اور پھر یہاں آپ کے ساتھ ساتھ ہمارے استاد مکرم اور روحانی والد سر فاروق درویش، سر الف عین ، بہت پیارے بزرگ سر شمشاد، سرمحمود غزنوی ( اس نام سے مجھے جنون کی حد تک محبت ہے ) ، سر نبیل ، سر م م مغل ، کاشفی بھیا ، امین بھائی جیسے بہت پیارے بھائی، ناعمہ، نازنیں، اقدس، عائشہ جیسی محبت کرنے والی بہت ساری بہنیں بھی تو اس محفل کا حصہ ہیں ۔ اگر کسی بزرگ ، بھائی یا بہن کو ہمارے الفاظ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتے ہیں ۔ اللہ سوہنا آپ سب کو پیارے نبی ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم کا سچا عاشق اور ملک و ملت کا سچا محب بنائے ۔
آمین یا رب العالمین، الصلواۃ والسلام علیک علی السیدالمرسلین۔

بٹیا رانی، مرد و زن میں سے کسی کو بھی غیر مناسب الفاظ میں مخاطب کیا جانا پسند نہیں۔ مباحثوں میں عموماً لوگوں کو تھوڑا بہت سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ ساتھ لے کر اترنا چاہئے۔ خوش گوار فضا میں گفتگو ہو یہ ایک آئڈئیل بات ہے لیکن ہر دفعہ ایسا ممکن نہیں رہتا اور عموماً ایسی گفتگو دھاگہ مقفل ہونے پر تمام ہوتی ہے۔ :)

اردو محفل کی انتظامیہ کو کوئی مصلحت یا تحفظ درپیش نہیں تھا۔ بات فقط اتنی سی ہے کہ اردو محفل کا نصب العین "اردو" کی ترویج ہے اسلام کی ترویج نہیں۔ حالانکہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوا کہ یہاں اسلام کی ترویج کی ممانعت ہے۔ نہ صرف اسلام بلکہ کسی بھی مکتب فکر کے لوگ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں۔ انتطامیہ اس معاملے میں پوری غیر جانبداری سے پیش آنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور جب تک کوئی تنازعہ نہ اٹھ کھڑا ہو، احباب کو مباحثہ کرنے اور معقول انداز میں اپنی رائے رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ :)

خیر یہ قصہ جہاں شروع ہوا وہ تو اسلامیات سے متعلق بات تھی بھی نہیں بلکہ ایک تاریخی معاملہ تھا۔ اور ضروری نہیں کہ ہر کوئی ہر کسی سے متفق ہو ہی۔ ہم نے خود ہند و پاک کی تاریخ پڑھتے ہوئے کم از کم تین بہت ہی واضح آراء دیکھی ہیں اور سبھی اس انداز میں لکھی گئی ہیں کہ ان کو جھٹلانے کا اکوئی جواز نہیں بنتا الا یہ کہ سبھی کو جانبدار قرار دے دیا جائے۔ :)

نام بگاڑنا یا گالی دینا یا دوسروں پر اپنی بات تھوپنے وغیرہ جیسے افعال کسی کے لئے مناسب نہیں پھر وہ خواہ محفل کے پرانے رکن ہوں، نئے رکن ہوں، معمر ہوں، جوان العمر ہوں، مرد ہوں یا خاتون۔ اس لئے اردو محفل انتظامیہ کے لئے یہ ممکن نہیں کہ کسی کی شخصیت کا خیال کر کے کسی کی حمایت کی جا سکے۔ ہمارا اشارہ کسی فرد واحد کی جانب نہیں ہے بلکہ یہ ایک عمومی بات ہے۔ یقین مانیں اس بات سے انتظامیہ بھی مبرا نہیں۔ :)

ہمیں اس بات کا قلق ہے کہ آپ کو ای میل اور فیس بک پروفائل میں بعض فحش مواد سے پالا پڑ رہا ہے۔ لیکن اس کا سد باب ہمارے اختیار سے باہر ہے۔ اور ہم اردو محفل کے باہر کی دنیا کے معاملات کو یہاں زیر بحث لانے سے احتراز برتتے ہیں۔ بہر کیف آپ کو ایسے پیغامات بھیجنے والا/والی خواہ کوئی بھی ہو اور اس کا محرک خواہ کچھ بھی ہو، بلا واضح ثبوت کے کسی پر اشارتاً بھی الزام لگانا بعض دفعہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ ہونے کے باعث کم از کم ہم اتنا تو ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ایسے معاملات میں محض آئی پی ٹریک کر کے کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ اور خدا نخواستہ محض قیاس اور بدگمانی کے تحت ہم کسی اور کو مورد الزام ٹھہرا بیٹھیں تو بروز جزا ہمیں اس کے لئے جواب دہ ہونا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ حسن ظن اور قوت برداشت سے کام لیں۔ ایسے سلسلے دیر تک جاری نہیں رہتے۔ :)

سبھی احباب کو مطلع کر دیں کہ محفل میں ایک فیچر موجود ہے جس کے تحت کسی کو بھی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ نظر انداز کرنے کے بعد اس رکن کے تمام پیغامات نظروں سے اوجھل رہیں گے۔ یہ اس صورت میں معاون ثابت ہو سکتا ہے جب آپ کسی کی باتوں کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہ رکھتے ہوں۔ ہم عموماً ہم اس فیچر کے استعمال کا مشورہ نہیں دیتے لیکن بہر حال ایسا نظام موجود ہے۔ واضح رہے کہ آپ محفل اسٹاف کے کسی رکن کو نظر انداز نہیں کر سکتے اس لئے ہماری بات ناقابل برداشت ہو تو ہم سے ذاتی پیغامات میں رابطہ کرکے کچھ کوسنے اور گالیا دے لیا کریں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top