غزل پیشِ خدمت برائے اصلاح

شہزی مشک

محفلین
بہت ہوچکا ہے ہمیں نا سکھانا
کیا کیا برا ہے ہمیں نا سکھانا

جو تم نے سنا ہے وہی تم نےسمجھا
جو ہم نے کہا ہے ہمیں نا سکھانا

ستم جو کیا تھابھلا بھی دیا ہے
زباں پر دعا ہے ہمیں نا سکھانا

ہمیں الجھنیں اور نہیں چاہیئے بس
یہی التجا ہے ہمیں نا سکھانا

جہاں میں محبت قدر ہی نہیں ہے
تمہیں کچھ کہا ہے ہمیں نا سکھانا

بھلائی برائی نتیجہ ہے صفر
ہمیں سب پتہ ہے، ہمیں نا سکھانا

یونہی مشک تم بھی بھلادو سبھی کو
خدا بس بڑا ہے، ہمیں نا سکھانا

شہزی مشک
 
شہزی مشک

محفلین
بہت ہوچکا ہے ہمیں نا سکھانا
کیا کیا برا ہے ہمیں نا سکھانا

جو تم نے سنا ہے وہی تم نےسمجھا
جو ہم نے کہا ہے ہمیں نا سکھانا

ستم جو کیا تھابھلا بھی دیا ہے
زباں پر دعا ہے ہمیں نا سکھانا

ہمیں الجھنیں اور نہیں چاہیئے بس
یہی التجا ہے ہمیں نا سکھانا

جہاں میں محبت قدر ہی نہیں ہے
تمہیں کچھ کہا ہے ہمیں نا سکھانا

بھلائی برائی نتیجہ ہے صفر
ہمیں سب پتہ ہے، ہمیں نا سکھانا

یونہی مشک تم بھی بھلادو سبھی کو
خدا بس بڑا ہے، ہمیں نا سکھانا

شہزی مشک

برائے توجہ الف عین الف نظامی
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو سبھ جانتے ہیں کہ’نا‘ بطور فع، دو حرفی میں پسند نہیں کرتا۔ لیکن جب ردیف میں ہی یہ سخن گسرانہ بات آ جائے تو۔ اچھا تو یہ بھی نہیں لگتا لیکن ’مت سکھانا‘ قابل قبول ہے۔
لیکن اکثر اشعار مجھے دو با وزن مصرعوں کے ٹکڑے لگ رہے ہیں، باہم ربط محسوس نہیں ہو رہا ہے۔
صفر کا تلفظ ’ف‘ پر تشدید کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اصل میں تو جزم ہے لیکن افر غلط العوام کی طرح ف پر زبر ہوتا تو شاید کچھ لوگوں کو درست معلوم ہوتا۔
اسی طرح قدر میں یہاں جس قدر کا ذکر ہے، اس کا تلفظ بر وزن درد ہوتا ہے، یعنی دال پر جزم
 
پہلے تو آپ کی توجہ دینے کیلئے محبت بھرا شکریہ ان بے ربط مصروں کی نشاندہی فرمادیں تاکہ ان کو بہتر کیاجاسکے۔ صفر کی ف پر زبر لگایا جاسکتا ہے کیا ؟
 
الف عین

لائبریرین
درست تو صفر بر وزن درد ہی ہے لیکن صفر مشدد کبھی نہیں سنا، اس لئے کہا تھا۔ ہاں مفتوح ف کے ساتھ وزن میں درست آتا ہے۔ بحر سے کس طرح خارج ہوتا ہے، تقطیع کر کے دکھاؤ۔
لیکن ہر دو مصرعوں میں بے ربطی تو تم خود ہی دور کر سکتے ہو
 
بہت خوب اچھی غز ل ہے اور استاد محترم الف عین صاحب کی باتیں نظر انداز نہ کی جی اے گا۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین
 
شہزی مشک

محفلین
بہت خوب اچھی غز ل ہے اور استاد محترم الف عین صاحب کی باتیں نظر انداز نہ کی جی اے گا۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین

بہت شکریہ دراصل ہماری زندگی ذرا تھرل بھری ہے بس اتنا تفصیلی مطالعہ کا وقت معیسر نہیں آ رہا بس جو خیال آتا ہے قلمبند کردیتے ہیں۔ استادوں کا ادب ہمیں گھر سے ہی ملا بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ ہمیں ورثے میں یہی کچھ ملا اور مال و ذر بھی یہی ہے تو نظر انداز کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔
 
شہزی مشک

محفلین
درست تو صفر بر وزن درد ہی ہے لیکن صفر مشدد کبھی نہیں سنا، اس لئے کہا تھا۔ ہاں مفتوح ف کے ساتھ وزن میں درست آتا ہے۔ بحر سے کس طرح خارج ہوتا ہے، تقطیع کر کے دکھاؤ۔
لیکن ہر دو مصرعوں میں بے ربطی تو تم خود ہی دور کر سکتے ہو

کیونکہ معاف کا "معا" وزن فعل کے برابر جو ہے باقی آپ بہتر جانتے ہیں
 
آپ کے لئے چند اشعار میں کچھ تجاویز پیش کر رہا ہوں۔
تھوڑی مشق سے آپ اس سے بھی بہتر کہہ سکتے ہیں۔
بہت ہوچکا ہے ہمیں مت سکھانا
برا کیا کیا ہے ہمیں مت سکھانا

جو ہم نے کہا تھا وہی تم نہ سمجھے
اور اس پر یہ تنبیہ، ہمیں مت سکھانا

نہیں چاہئیں اب ہمیں الجھنیں اور
یہی التجا ہے ہمیں مت سکھانا

شہزی مشک
 
Top