محمد تابش صدیقی
منتظم
سب سے پہلے تو اساتذہ اور شعراء سے معذرت، کہ اپنی اس بے تکی سی تک بندی کو قابلِ اصلاح نہیں سمجھتا. لہٰذا اصلاحِ سخن میں پوسٹ نہیں کیا.
اس کو پہلے یہاں پوسٹ کر چکا ہوں.
اس کو پہلے یہاں پوسٹ کر چکا ہوں.
کسی کو کیسے بتائیں ہم اتنے کاہل ہیں
زبان کھول نہ پائیں ہم اتنے کاہل ہیں
پتہ تو چل ہی گئی آپ کو ردیف اس کی
تو آگے خود ہی لگائیں "ہم اتنے کاہل ہیں"
بجا کہ وقت نہیں ہے ہمارے پاس مگر
ذرا سا اور سو جائیں ہم اتنے کاہل ہیں
رکھا ہے پاس ہی کولر ہمارے کمرے میں
مگر "وہ" پانی پلائیں ہم اتنے کاہل ہیں
نہ ہو خفا یوں ہماری پریشاں بالی پر
چھ ماہی بال کٹائیں ہم اتنے کاہل ہیں
بلانا چاہو جو کوچے میں اپنے، تابشؔ کو
تو گاڑی بھیجو، ہم آئیں ہم اتنے کاہل ہیں
زبان کھول نہ پائیں ہم اتنے کاہل ہیں
پتہ تو چل ہی گئی آپ کو ردیف اس کی
تو آگے خود ہی لگائیں "ہم اتنے کاہل ہیں"
بجا کہ وقت نہیں ہے ہمارے پاس مگر
ذرا سا اور سو جائیں ہم اتنے کاہل ہیں
رکھا ہے پاس ہی کولر ہمارے کمرے میں
مگر "وہ" پانی پلائیں ہم اتنے کاہل ہیں
نہ ہو خفا یوں ہماری پریشاں بالی پر
چھ ماہی بال کٹائیں ہم اتنے کاہل ہیں
بلانا چاہو جو کوچے میں اپنے، تابشؔ کو
تو گاڑی بھیجو، ہم آئیں ہم اتنے کاہل ہیں
امید ہے اس زمرے میں برداشت کر لی جائے گی.