غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

بہترین کام کریں گے حضور ایسا کر کے۔ لیکن کیا محض ارادے پر موقوف ہے؟

ارادہ نہیں۔ مکمل نیت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام میرے اکیلے کے بس میں نہیں۔ اگر اکیلے کرنے بیٹھا تو بہت لمبا عرصہ درکار ہے۔ ایک ساتھی درکار ہے جو اس کام میں ہاتھ بٹا سکے۔ بحر الفصاحت کی ٹائپنگ کے حوالے سے۔
 
آخری تدوین:
ارادہ نہیں۔ مکمل نیت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام میرے اکیلے کے بس میں نہیں۔ اگر اکیلے کرنے بیٹھا تو بہت وقت درکار ہے۔ ایک ساتھی درکار ہے جو اس کام میں ہاتھ بٹا سکے۔ بحر الفصاحت کی ٹائپنگ کے حوالے سے۔
افسوس کہ میرے پاس موجود نہیں۔ میں برس بھر سے اس کی تلاش میں ہوں لیکن اب تک حاصل نہیں کر سکا۔ ورنہ بےشک میں خدمات پیش کرتا۔
 
آپ کے الفاظ ہی کافی ہیں جناب۔ :)
دیکھیں کیا رہتا ہے اس کتاب کا۔ کچھ نہ کچھ تو ہو ہی جائے گا۔
 
ویسے پچھلے عید ملن پر جناب بھی ڈھونڈ رہے تھے بحر الفصاحت۔ آپ کو یہ کہاں سے میسر ہوئی؟

بھائی انہی دنوں بڑی محنت کے بعد ملی تھی۔ تین گنہ قیمت دے کر حاصل ہوئی اور اللہ کی کرنی دیکھو کہ جس دن میں نے تمام جلدیں خرید لیں اس کے دوسرے دن ہی ہمیں فضلی والوں نے فون کر کے کہا کہ آپ کی بحر الفصاحت آگئی ہے۔ لیکن صرف دوسری اور تیسری جلد ہے۔ :) تو ہم ان سے جلد دوم لے آئے تھے۔ اس طرح ہمارے پاس جلد دوم دو عدد موجود ہیں۔ :)
 
یہ بھی خوب ہوا۔ سو آپ دو نسخوں کا کیا کیجیے گا جناب؟ ایک ہمارے ہاتھوں فروخت فرما دیجیے! کم از کم جلد دوم ہی ہاتھ لگ جائے گی۔ عوام الناس کا بھلا اپنی جگہ۔
 
بھیا فروخت کی بات نہ کریں۔ آپ ہم سے ادھار لے لیجئے۔ اپنی فرصت کے مطابق مطالعہ فرمائیں۔ اور جب جی چاہے تو لوٹا دیجئے گا۔ :) ہم آپ سے تقاضا نہیں کریں گے۔ کہیے کیا کہتے ہیں؟
 
نہیں میاں۔ ہم آپ سے کتاب لے کر آپ کو بدلے میں 'لوٹا' نہیں دے سکتے۔ یہ بھی کوئی سودا ہوا بھلا؟!
مزاح برطرف۔ ہم کوئی انتہا کی حد تک لاپروا اور غیر امین واقع ہوئے ہیں۔ اس لوٹانے سے قبل ہی کوئی یار دوست ہم سے لوٹ کر لے گیا تو لوٹائیں گے کیا خاک!
 
بھئی ہم نے تو پہلے ہی وضاحت کردی ہے کہ آپ لے لیجئے ہم واپسی کا تقاضہ ہی نہیں کرتے۔ :)
 
انشا اللہ۔
بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے یار۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی حائل ہیں جن کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹیں ہیں۔ کیا کیا جائے، ان کا حل سمجھ نہیں آتا۔
یہ ہوگا بھائی جان ۔زندگی اسی کا نام ہے ۔اور پھر بڑے لوگ اسی میں سے وقت نکالتے ہیں ۔اللہ آپکو کامیاب کرے ۔
 
پڑسو اتوار ہے۔ کہیں ملاقات کرلیتے ہیں۔ کیا کہتے ہو؟
یکشنبہ سہ پہر کو آرٹس کانسل میں حلقہء ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ میں وہیں حاضری دیتا ہوں۔ کہتے ہو تو ساتھ ہی چلتے ہیں۔ ملاقات بھی ہو جاے گی اور آپ کی بزم میں حاضری بھی
 
خیال تو خوب ہے۔ ٹھیک ہے پھر اتوار ہی ٹھیک ہے۔ لیکن حلقۂ ارباب ذوق تک ہماری رسائی کوئی نہیں۔ اس لئے ملنے کا سلسلہ وہاں کے علاوہ ہی بنانا پڑے گا۔ تم اپنا فون نمبر بھیجو تو باقی بات وہیں طے کر لیتے ہیں۔
 
بہتر
 
Top