بشیر بدر غزل-یہ اگر انتظام ہے ساقی -بشیر بدر

غزل

یہ اگر انتظام ہے ساقی
پھر ہمارا سلام ہے ساقی

آج تواذن عام ہے
رات رندوںکے نام ہے ساقی

میرے ساغر میں رات اُتری ہے
چاند تاروںکا جام ہے ساقی

ایک آئے گا،ایک جائے گا
مے کدے کا نظام ہے ساقی

جام ٹوٹے ،صراحیاں ٹوٹیں
یہ بھی اک قتل عام ہے ساقی

تیرے ہاتھوں سے پی رہاہوںشراب
مے کدہ میرے نام ہے ساقی

بشیر بدر​
 
Top