غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

جاسمن

لائبریرین
اس قدر حسین۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔۔ کمال۔۔۔ پیاری۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ غزل۔
زبردست پہ لاتعداد زبریں۔
بس آپ میرا "سارا کلام" لے لیں اور یہ غزل دے دیں۔ :D
یہ مجھے پہلے کیوں نہیں نظر آئی!!!:):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔

اچھا معذرت معذرت۔۔۔ وہ کل ہی میں نے آداب مجلس میں داد دینے کا طریقہ پڑھا تھا۔۔۔ وہ بھول گیا۔۔ اب کون ادھر جا کر دوبارہ دیکھے۔۔۔ ایسی ہی ٹوٹی پھوٹی داد سے کام چلالیں احمد بھائی۔۔۔۔

بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔ احمد بھائی کمال کر دیا آپ نے۔۔۔ اعلی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس قدر حسین۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔۔ کمال۔۔۔ پیاری۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ غزل۔
زبردست پہ لاتعداد زبریں۔
بس آپ میرا "سارا کلام" لے لیں اور یہ غزل دے دیں۔ :D
یہ مجھے پہلے کیوں نہیں نظر آئی!!!:):):)
دو سو سال بعد لوگ کہیں گے کہ احمد کی اک غزل پر جاسمن نے کہا تھا کہ سارا کلام لے لیں۔ اور یہ غزل دے دیں۔۔۔۔ نیرنگ نے بہت ڈھونڈا۔۔۔ لیکن اس کو کلام کے نام پر آج شائع کرتی ۔۔۔ کل لکھوں گی ۔۔۔ بس اسی ہفتے ختم کرتی ہوں۔۔۔ کے علاوہ کوئی قابل ذکر چیز نہیں ملی۔
 
مجھے پتہ تھا کہ میرا راز اگر کوئی فاش کرنے پہ آیا تو وہ کون ہو گا۔:):):)
 
محمداحمد

واہ!

اس خوبصورت داد پر تو میرے منہ سے بھی کلمہء تحسین ہی برامد ہو گیا۔ :)

اگر نین بھائی نے انٹری نہیں ماری ہوتی تو میں اب تک آپ کے پاس "سارا کلام" لینے پہنچ گیا ہوتا۔ :) :) :)

تفنن بر طرف آپ کی داد سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :) :)

یہ غزل میری طرف سے آپ کے نام۔ :flower:
 
:) :) :)

دو سو سال تو بہت زیادہ ہیں۔ :)

دو سال کر لیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
واہ!

اس خوبصورت داد پر تو میرے منہ سے بھی کلمہء تحسین ہی برامد ہو گیا۔ :)

اگر نین بھائی نے انٹری نہیں ماری ہوتی تو میں اب تک آپ کے پاس "سارا کلام" لینے پہنچ گیا ہوتا۔ :) :) :)

تفنن بر طرف آپ کی داد سے سیروں خون بڑھ گیا۔ :) :)

یہ غزل میری طرف سے آپ کے نام۔ :flower:
اور میرا "سارا کلام" آپ کے نام۔ :):):)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔
شش۔۔! :donttellanyone:
اچھا معذرت معذرت۔۔۔ وہ کل ہی میں نے آداب مجلس میں داد دینے کا طریقہ پڑھا تھا۔۔۔ وہ بھول گیا۔۔ اب کون ادھر جا کر دوبارہ دیکھے۔۔۔
ارے ارے! معذرت کی کیا ضرورت؟ آپ مجھے کہتے میں اُس مضمون کا ربط مُہیا کر دیتا۔ یا محض آپ کی آسانی کی خاطر آپ کی طرف سے اپنے نام داد و تحسین سے بھرپور ایک طویل خط لکھ بھیجتا۔ :) :)
ایسی ہی ٹوٹی پھوٹی داد سے کام چلالیں احمد بھائی۔۔۔۔
:thinking:
بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔۔۔ احمد بھائی کمال کر دیا آپ نے۔۔۔ اعلی

نین بھائی یہ داد سچی میں دی ہے ؟ یا یہ بھی باقی مراسلے کا حصہ ہے؟ :) :)

تفنن بر طرف، بے حد شکریہ اور نوازش :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے پتہ تھا کہ میرا راز اگر کوئی فاش کرنے پہ آیا تو وہ کون ہو گا۔:):):)

نین بھائی نے آپ کا ہی نہیں ہمارا بھی راز فاش کر دیا ہے۔ :thumbsdown:

ویسے تو یہ جو بار بار کتاب پڑھوں پڑھو ں کا شور ہے۔۔۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی کتاب پڑھیں گے۔۔۔۔

:notlistening:
 
ارشد رشید

محفلین

جناب یہ سمجھ نہیں آیا کہ ناگہاں یعنی اچانک یا بے خبری میں کتاب کیسے پڑھی جاتی ہے - یہ لفط محض بھرتی کا لگ رہا ہے - اور یہ کہ تیاگ اور "اور" بمعنی سمت خالص ہندی کے الفاظ ہیں اردو میں تو استعمال نہیں ہوتے انکا استعمال کلام کو غیر ٖفصیح کر رہا ہے -
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں!
لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔ ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D
یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی:
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پھاڑوں
تیاگ دوں سبھی لفظ و بیاں ، کتاب پھاڑوں
:grin:
 
غالباً ناگہاں کا تعلق گزشتہ جملے کے ساتھ ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں!
لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔ ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D
یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی:
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پھاڑوں
تیاگ دوں سبھی لفظ و بیاں ، کتاب پھاڑوں
:grin:
کیا تخریبی طبیعت پائی ہے۔۔۔ کیا مجھ سے مقابلہ کرنا مقصود ہے۔
 
Top