غزل ۔۔۔ موسموں کا مزاج اچھا ہے ۔۔۔ محمد احمدؔ

غزل

موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے

فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے

روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے

رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے

وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے

احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ تاج اچھا ہے

محمد احمدؔ
واہ ، احمد صاحب ! خوب غزل ہے . داد حاضر ہے .
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
غزل

موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے

فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے

روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے

رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے

وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے

احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ تاج اچھا ہے

محمد احمدؔ
اچھی غزل ہے اے احمد
ناصح کا انداز اچھا ہے

ہوہوہوہوہوہو۔۔۔

بہت عمدہ غزل ہے احمد بھائی۔۔۔ ماشاءاللہ
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاباش! کہاں تک کامیاب ہیں؟
کامیاب ہی تو نہیں ہیں۔۔۔ بقول جون۔۔۔ ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے۔۔۔ جس سے ملیے اس خفا کیجیے

اور کیا کیا کما لیا؟
بتا دیں۔
قسم لے لیں کسی کو نہیں بتاؤں گی ۔ :)
جو گالیاں اور بددعائیں کمائی ہیں آدھی آدھی کرتے ہیں۔۔۔ محمداحمد بھائی سید عاطف علی اور ظہیر بھائی سے کمائی کی ہوئی ہے۔۔۔۔ شاہ جی، قیصرانی بھائی اور مرزا بھائی بھی برا بھلا کہنے والو ں میں یقینا شامل ہیں۔
 
Top