غزل ۔ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے ۔ محمد احمدؔ

ایک دن خاموش ہو کر دیکھیے
لُطف گر اُٹھنے لگے تکرار سے
آوازیں تھک جاتی ہیں، خاموشی ہمیشہ تازہ دم رہتی ہے۔
قدر کیجے فیض جس جس سے ملے
سایہ ٴ دیوار ہے، دیوار سے
تجھ میں احمدؔ عیب ہیں لاکھوں مگر
واسطہ ہے تیرا کِس ستّار سے
نہایت خوبصورت(y)(y)(y)
پوری غزل ہی شاندار ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی محبتوں پر ممنون و شکر گزار ہوں۔ میں شاعری کوئی سند کی حیثیت نہیں رکھتا کہ مجھے پسند آنے نہ آنے پہ پیسے وصول ہوں۔ یہاں استاذان فن موجود ہیں۔ جو سند ہیں۔

جیتے رہیے!

آپ کی جانب سے ملنے والی سند بھی بہت اہم ہے ہمارے لئے۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آوازیں تھک جاتی ہیں، خاموشی ہمیشہ تازہ دم رہتی ہے۔


نہایت خوبصورت(y)(y)(y)
پوری غزل ہی شاندار ہے۔
ماشا اللہ۔
خوب کلام ہے احمد بھائی

عبدالقیوم چوہدری
عمر سیف
کاشف اسرار احمد

بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا۔

خوش رہیے۔ :)
 

علی امان

محفلین
یہ غزل پڑھ کر ہمیں اچھا لگا
ورنہ تھے بیٹھے ہوئے بیزار سے
اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے
گِر پڑا ہوں جیسے میں کُہسار سے
واہ!
دیکھ لو یہ زرد آنکھیں، خشک ہونٹ
پوچھتے ہو حال کیا بیمار سے
واہ واہ!
قدر کیجے فیض جس جس سے ملے
سایہ ٴ دیوار ہے، دیوار سے
واہ واہ! زبردست!
واہ واہ احمد بھائی، لطف آ گیا۔
آپ کے عمومی مزاج سے کچھ مختلف غزل ہے۔ یا شاید میں نے ایسا محسوس کیا۔
مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بہرحال مزہ آیا،محمد احمد! داد قبول کیجے۔ اور 7 نمبر دیکھ لیجئے۔
 

علی امان

محفلین
یہی شعر پڑھ ایک خواہش ضرور پیدا ہوئی . کاش آپ کا تخلص احمد نہ ہوتا
تجھ میں احمدؔ عیب ہیں لاکھوں مگر
واسطہ ہے تیرا کِس ستّار سے
نہیں میرے دوست! کسی بھی اسم میں تقدیس یا توہین اس کے مسمیٰ کی طرف نسبت تک محدود ہوتی ہے۔ جب نسبت نہ ہو تو وہ خالی ہے۔ یہ لسانیات کا مسئلہ ہے۔ اس باب میں بہت سارے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
نہیں میرے دوست! کسی بھی اسم میں تقدیس یا توہین اس کے مسمیٰ کی طرف نسبت تک محدود ہوتی ہے۔ جب نسبت نہ ہو تو وہ خالی ہے۔ یہ لسانیات کا مسئلہ ہے۔ اس باب میں بہت سارے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
بھائی یہ غلط فہمی کا مسئلہ نہیں ہے. کچھ اور معاملہ ہے جس کی طرف میرا اشارہ تھا. مجھے پورا یقین ہے کہ شاعر کی مراد اپنی طرف ہے. مگر پھر بھی ایک کاش تو بنتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ غزل پڑھ کر ہمیں اچھا لگا
ورنہ تھے بیٹھے ہوئے بیزار سے

واہ!

واہ واہ!

واہ واہ! زبردست!

مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔ بہرحال مزہ آیا،محمد احمد! داد قبول کیجے۔ اور 7 نمبر دیکھ لیجئے۔

بہت شکریہ علی صاحب!

آپ کی منظوم اور منثور داد پا کر خوشی ہوئی۔

بے حد ممنون ہوں۔ :)
 
Top