محمداحمد
لائبریرین
شکریہ احمد بھائی، آپکی غزلوں میں ایک نئی بات اور نیا رنگ جھلکتا ہے۔
بھائی ایم اے راجا، یہ سب آپ کی محبت ہے، محبت کی نظر سے دیکھا جائے تو ہر چیز ہی نرالی دکھائی دیتی ہے۔
خوش رہیے۔
شکریہ احمد بھائی، آپکی غزلوں میں ایک نئی بات اور نیا رنگ جھلکتا ہے۔
بہت خوب! بہت خوب! بہت ہی خوب!وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
واہ!پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
غزل
اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی
آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
محمد احمدؔ
واہ۔ ہر شعر لاجواب ہے۔ بہت خوب۔اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی
آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ
ہر ایک شعر کمال ہے احمد بھائی۔ اس کا مقطع سال بھر پہلے کہیں پڑھا تھا۔ اب اچانک ذہن میں گونجنے لگا۔ سرچ کیا تو اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ڈھیروں داد ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
یہ ویسے گانے کے لیے کیا ہی خوب کلام ہے
واہ۔ ہر شعر لاجواب ہے۔ بہت خوب۔
داد قبول فرمائیے احمد بھائی۔
اللہ سلامت رکھے۔ آمین۔
یہ میرے بس کا کام نہیں احمد بھائی 😊کبھی گا کر سنائیں تو پتہ چلے۔
بہت ہی اعلیٰ ماشا اللہ
بہت شکریہ نوید بھائی!بہت عمدہ ہے ماشاءاللہ!!!
بہت زبردست بہت زبردستمیں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
بہترین 🌟🌟🌟🌟🌟پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی