سید لبید غزنوی
محفلین
لاجواب
کباب میں یا چراغ میں؟غور کیجے۔ شاید دو چار شعر اور نکل آئیں۔
بہت عمدہ، بہت اعلیٰ، احمد بھائی۔ اتنی لمبی اور اتنی اچھی ردیف نبھا کر آپ نے پرانے لوگوں کی یاد تازہ کر دی۔ اسی کو استادی کہا جاتا تھا اچھے زمانوں میں۔ آج کل تو پتا نہیں کس کس واہیات کا نام یہ رکھ دیا ہے۔غزل
بجھے اگر بدن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
جلا لیے سخن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
چمن خزاں خزاں ہو جب، بجھا بجھا ہوا ہو دل
کریں بھی کیا چمن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
شبِ فراق پر ہوا، شبِ وصال کا گماں
مہک اُٹھے ملن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
اُداسیوں کے حبس میں تمھاری یاد آگئی
تو جل اُٹھے پوَن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
سو کیوں نہ دل کے داغ گن کے کاٹ لیجے آج شب
گِنے تھے کل گگن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
محمد احمدؔ
بہت زبردست ۔۔ اعلیٰ ترین
بہت شکریہ راحیل بھائی!بہت عمدہ، بہت اعلیٰ، احمد بھائی۔
اتنی لمبی اور اتنی اچھی ردیف نبھا کر آپ نے پرانے لوگوں کی یاد تازہ کر دی۔ اسی کو استادی کہا جاتا تھا اچھے زمانوں میں۔ آج کل تو پتا نہیں کس کس واہیات کا نام یہ رکھ دیا ہے۔
ہجر سے نکل کر بتائیے گا۔ فقیر آپ کے ہجر میں مرا جا رہا ہے۔
واہ واہ! بہت اچھے!! خوب غزل ہے !
شبِ فراق پر ہوا، شبِ وصال کا گمان
مہک اُٹھے ملن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں
بہت خوب ! کیا اچھا کہا ہے !!
احمد بھائی چوتھے شعر کو ایک نظر دیکھ لیجئے گا ۔ کچھ شتر گربہ درآیا ہےاس میں ۔ ردیف بہت خوبی سے نبھائی ہے آپ نے ۔ اچھی غزل ہے !!!! سلامت رہیں!
بہت خوب
واہ واہ، اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
دو چار اشعار تو نہیں نکل سکے. اسی شعر میں ایک شعر کا پیوند جوڑ کر قطعہ پورا کر لیا ہے.غور کیجے۔ شاید دو چار شعر اور نکل آئیں۔
دو چار اشعار تو نہیں نکل سکے. اسی شعر میں ایک شعر کا پیوند جوڑ کر قطعہ پورا کر لیا ہے.
آج بھی ایک تک بندی کی ہے حسیب بھائی کے قطعہ پر۔نیورولوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ہمارے کسی کام سے ہاتھ اُٹھانے کے بعد بھی کچھ وقت یا کچھ عرصے دماغ اُس کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور کبھی کبھی عقدہ کشائی میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔
بہت شکریہ!واہ بھئی واہ! اتنی مشکل ردیف میں ایک بہترین غزل۔
بہت شکریہ فاتح بھائی!واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے
واہ احمد بھائی۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ کیا ہی کہنے۔۔۔ بہت عمدہ