سید عاطف علی
لائبریرین
کچھ اشعار پیش ہیں چند ایک روز سے زیر غور تھے ۔
غزل
جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا
کام آئے گی تمہاری نہ تدبیر دیکھنا
پہلے تم اس کے دام کی تزویر دیکھنا
پھر کس سے کون ہوتا ہے تسخیر دیکھنا
اک دن مقابلے پہ صف آرا ملوں گا میں
ٹوٹے گی میرے پاؤں کی زنجیر دیکھنا
میرا حریف بن کے مرے سامنے ہے وہ
اب چُھوٹے کس کے ہاتھ سے شمشیر دیکھنا
مزدور جس کے قصر کی بنیاد میں ہوں دفن
چھن جاتی ہے پھر اس کی بھی جاگیر دیکھنا
دارو رسن سدا ہیں انالحق کے ساتھ ساتھ
کیا جرم ، کیا ہے اس کی یہ تعزیر دیکھنا
یوں نام وہ نہ لے گا مرا اپنی بزم میں
اس کی لکھی ہوئی کوئی تحریر دیکھنا
گر اس کی داستاں میں تمہیں کچھ کمی لگے
پھر تم بیاض میں رکھی تصویر دیکھنا
عاطف کا ایک شعر سنانا اسے ذرا
وہ جو کرے کلام کی تفسیر ، دیکھنا
-------------------------
سید عاطف علی
12 نومبر-2022
غزل
جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا
کام آئے گی تمہاری نہ تدبیر دیکھنا
پہلے تم اس کے دام کی تزویر دیکھنا
پھر کس سے کون ہوتا ہے تسخیر دیکھنا
اک دن مقابلے پہ صف آرا ملوں گا میں
ٹوٹے گی میرے پاؤں کی زنجیر دیکھنا
میرا حریف بن کے مرے سامنے ہے وہ
اب چُھوٹے کس کے ہاتھ سے شمشیر دیکھنا
مزدور جس کے قصر کی بنیاد میں ہوں دفن
چھن جاتی ہے پھر اس کی بھی جاگیر دیکھنا
دارو رسن سدا ہیں انالحق کے ساتھ ساتھ
کیا جرم ، کیا ہے اس کی یہ تعزیر دیکھنا
یوں نام وہ نہ لے گا مرا اپنی بزم میں
اس کی لکھی ہوئی کوئی تحریر دیکھنا
گر اس کی داستاں میں تمہیں کچھ کمی لگے
پھر تم بیاض میں رکھی تصویر دیکھنا
عاطف کا ایک شعر سنانا اسے ذرا
وہ جو کرے کلام کی تفسیر ، دیکھنا
-------------------------
سید عاطف علی
12 نومبر-2022
آخری تدوین: