غزل ۔ لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
ویسے مزہ تو تب ہے کہ میری بےوقوفی پر ڈانٹ بھائیوں کو پڑ جایا کرے۔۔ اچھا میں اب جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ نہیں تو شاعر بھائیوں نے ایویں ہی میری کلاس لے لینی ہے کہ دھاگہ خراب کر رہی ہو ۔۔ لولزز

جیسے آج ہمیں محب بھیا سے ڈانٹ کھانی پڑی، گپ شپ میں۔ بھلا کس کی وجہ سے کھائی۔ :) لوگ تو غائب ہی ہو گئے تھے۔ :D:)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے۔
اور محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ کتنا گھریلو ماحول ہے محفل کا۔
ایک کی خوشی سب کی خوشی
ایک کا دکھ، سب کا دکھ
شاعر نے درست ہی کہا ہے کہ
اخوت اس کو کہتے، چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے

بلال لگتا ہے آج کل اقبال کو گھول کر پیا جا رہا ہے۔ :D
 
سبحان اللہ، ماشاءاللہ، چھاگئے ہو احمد بھیا۔

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل

اس مصرعے میں "چاہتا" کا "ہ" وزن سے گرتا سا محسوس ہو رہا ہے، ذرا محمد یعقوب آسی اور الف عین بھائی سے مشورہ کرلیں۔ (اتنی اچھی غزل میں معمولی سی بات بھی ناگوار سی گزرتی ہے، برا مت منائیے گا)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی اعلیٰ احمد بھائی

بہت شکریہ شیزان بھائی۔۔۔!

سبحان اللہ، ماشاءاللہ، چھاگئے ہو احمد بھیا۔

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل

اس مصرعے میں "چاہتا" کا "ہ" وزن سے گرتا سا محسوس ہو رہا ہے، ذرا محمد یعقوب آسی اور الف عین بھائی سے مشورہ کرلیں۔ (اتنی اچھی غزل میں معمولی سی بات بھی ناگوار سی گزرتی ہے، برا مت منائیے گا)

امجد بھائی بہت شکریہ اس محبت کا ۔

آپ نے اساتذہ کو ٹیگ تو کر ہی دیا ہے۔ مشورہ بھی انشاءاللہ مل ہی جائے گا۔ :)
 
احمد بھائی زبردست۔ بہت ساری داد قبول فرمائیں۔ بہت عمدہ :)

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں

یہ تو ایسے لگتا ہے جیسے احمد نے میری زندگی بھر کی احتیاط کو شعر میں سمو دیا ہے ۔ :)

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے اس سال سے پہلے یہ کیوں پتہ نہیں چلا کہ احمد شاعر بھی ہے ۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ایسے لگتا ہے جیسے احمد نے میری زندگی بھر کی احتیاط کو شعر میں سمو دیا ہے ۔ :)

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے اس سال سے پہلے یہ کیوں پتہ نہیں چلا کہ احمد شاعر بھی ہے ۔ :)
اس سال نہیں پائتھون کہانی سے پہلے :p
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تو ایسے لگتا ہے جیسے احمد نے میری زندگی بھر کی احتیاط کو شعر میں سمو دیا ہے ۔ :)
:)

اسی لئے تو "منزل تمھاری ہے" کی ضرورت پیش آئی۔ :p:D

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے اس سال سے پہلے یہ کیوں پتہ نہیں چلا کہ احمد شاعر بھی ہے ۔ :)

اچھا ہی ہے کہ نہیں پتہ تھا ورنہ آپ ہمیں پائتھون کلاس میں ہی نہیں گھسنے دیتے۔ :D
 
Top