محمد یعقوب آسی
محفلین
محترم میں جانتا ہوں لیکن موقع کی مناسبت سے جاودا لکھا ہے تاکہ قافیے کا وزن برقرار رہے۔
ویسے اس کتاب کی اصلاح اُردو ادب کے بہت بڑے نام اُستاد محترم اعتبار ساجد صاحب نے کی ہے اور دیباچہ بھی اُنھی نے تحریر کیا ہے۔ اب وہ صحیح ہیں یا یہاں کے احباب ؟ میں خود سوچ میں ہوں۔ لیکن اب کتاب چھپ چکی ہے ورنہ آپ کی راے پرضرور عمل کرتا۔
نشاندہی کا بہت بہت شکریہ
وزن میں نون غنہ ساقط ہوتا ہے، قافیہ میں نہیں۔ یہاں معاملہ صرف وزن کا نہیں قافیے کا بھی ہے۔جہاں تک میں اپنے محدود علم کے مطابق سمجھ سکا ہوں، ن غنہ سے وزن تبدیل نہیں ہوتا۔ کم علمی کے باعث یہ سوال کیا۔
محترم الف عین
عین ممکن ہے کہ ایک مصرع میں اعتبار ساجد کی نظر چوک گئی ہو (بالکل فطری بات ہے)۔ غلطی کو سند نہیں مانا جا سکتا۔