احمد صاحب! مجھے تو آپ کی ساری غزل پسند آئی ہے۔ بہت ہی خوب گزل ہے۔ کیا روانی ہے اور کیا تغزل ہے۔ مجھے تو بادِ چنچل کی ترکیب بھی ناما نوس نہین لگی اگرچہ یہ غلط ہے۔ خوبصورت غزل پر بہت مبارکباد قبول ہو۔
واہ احمد میاں، کیا غزل کہی ہے، لیکن وہ بس باِدِ۔۔۔۔۔
اس پر بھی کافی بحث ہو چکی ہے، لیکن میں اس معاملے میں لچکدار نہیں ہوں، یہ سب جانتے ہیں۔ ویسے وارث کی ’تراکیبِ ملی جلی‘ پسند آئیں، تفنن کے طور پر۔۔
بہر حال غزل اس بحث میں کچھ چھپ گئی، مبارکباد پھر قبول کریں۔
گواہوں کے بیانات اور طرفین کے جرح کو پڑھ کر ہم یہ فیصل کرتے ہیں
ہرگاہ کہ ہم مسمات جویریہ مسعود المعروف بہ جیہ اردو زبان کی محسن ہیں اور اردو کے لئے ہماری خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ نیز ہم اردو، فارسی ، عربی ، انگریزی اور ہندی میں ید طولیٰ ( کوئی صاحب مجھے طولی کے معنی بتادیں) رکھتے ہیں نیز ہماری رائے کو اس عدالت محفل میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے (اگرچہ کچھ لوگ ہم پر دل میں ہنستے بھی ہیں، اور باتوں کوں شیخ چلی کے باتوں کا پرتو سمجھتے ہیں مگر ہمارے سامنے دم نہیں مار سکتے) لہذا
ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ عربی / عربی، فارسی/ عربی کے تراکیب تو قابل قبول ہیں بلکہ مستحسن ہیں مگر چونکہ ہندی سے ہمارا صدیوں کا واسطہ ہے اور اردو در اصل ہندی ہی کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے لہذا عربی/ ہندی اور ہندی/ فارسی تراکیب کو ہم اس شرط پر گوارا کر سکتے ہیں کہ ثقیل نہ ہوں اور کانوں کو ناگوار نہ گزرے۔ اور جنہیں کثرت استعمال سے قبول عام کادرجہ حاصل ہو جائے
البتہ انگریزی کے ساتھ تراکیب کی ہم ہرگز ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔
تفنن برطرف احمد بھائی بہت اچھی غزل ہے۔ باد جنچنل اتنی بھی بری ترکیب نہیں ۔
کمال ہے آج کل سبھی ہم کو شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
آداب عرض
سر میں سودا بھی ہے، دل میں وحشت بھی ہے
رختِ صحرا نوردی کو کیا چاہیے
واہ۔۔۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے احمد صاحب۔۔۔
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔۔۔۔۔
بہت خوب احمد صاحب داد قبول ہو
بہت خوب!
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
خامشی ایک دن مجھ سے کہنے لگی
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"
اس شعر کا دوسرا مصرع کس شاعر کا ہے؟
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے
احمد بھائی۔ لاجواب۔ آج آپکا کلام پڑھ رہا ہوں۔ اور سر دھنتا جا رہا ہوں۔ کیا کمال شاعری ہے۔ غضب ہے۔ میری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیے
خوبصورت غزل ہے احمد میاں ۔۔جیتے رہیں لکھتے رہیں ۔۔ڈھیروں ڈھیر دعائیں آپ کے لیے ۔
آپ کا لکھا یقیناََ قابل ستائش ہے
آپ کا بھی جواب اُدھار ہے یہ ہمیں نہیں پتہ تھا۔۔۔ ۔!
"بہت سی داد" کا "بہت سا شکریہ"
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے
بہت خوب! بہت ہی خوب!خامشی ایک دن مجھ سے کہنے لگی
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"