خورشیداحمدخورشید
محفلین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، عظیم ، یاسر شاہ
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، عظیم ، یاسر شاہ
جبر کا پانی بھرنا چھوڑو
گھُٹ گھُٹ کر تم مرنا چھوڑو
اے کانٹوں سے ڈرنے والو
پیار گلوں سے کرنا چھوڑو
شان سے زندہ رہنا ہے تو
موت سے پھر تم ڈرنا چھوڑو
اندھیری راہوں کے راہی
ان راہوں پر چلنا چھوڑو
مشکل کا حل ڈھونڈو رہبر
ہڑتالیں اور دھرنا چھوڑو
زیر عدو کو کرنا ہے تو
آپس میں تم لڑنا چھوڑو
اوروں کی خوش حالی پر تُم
رشک کرو اور جلنا چھوڑو
گھُٹ گھُٹ کر تم مرنا چھوڑو
اے کانٹوں سے ڈرنے والو
پیار گلوں سے کرنا چھوڑو
شان سے زندہ رہنا ہے تو
موت سے پھر تم ڈرنا چھوڑو
اندھیری راہوں کے راہی
ان راہوں پر چلنا چھوڑو
مشکل کا حل ڈھونڈو رہبر
ہڑتالیں اور دھرنا چھوڑو
زیر عدو کو کرنا ہے تو
آپس میں تم لڑنا چھوڑو
اوروں کی خوش حالی پر تُم
رشک کرو اور جلنا چھوڑو