۔ساجد پرویز آنس
محفلین
یارانِ انجمن!السلام علیکم
ایک تحریر لے کر حاضر ہوا ہوں امید کرتا ہوں کہ تمام احباب اپنی بیلاگ رائے کا اظہار کریں گے
مُحبّت آفرینی کا اگرچہ ہو ہُنر آنس
کٹے نہ پُر مُسرّت، زندگی کا ہر سفر آنس
یہ نفرت تو سکھاتا ہے زمانہ ہی ہمیں ورنہ
مُحبّت ہے ازل سے فطرَتِ نوعِ بشر آنس
یہی جو وادِئ بیضا میں خود ہی چل پڑے گاڑی
خُدا کا سب کرشمہ ہے نہیں کوئی اثر آنس
جہاں مردوں کےجھگڑےمیں بھی عورت کو ملے گالی
وہاں دینِ مُحمّد پر تجھے کیونکر فخر آنس
اگرچہ اس جہاں کو تُو رُخِ تاباں سے دھوکہ دے
ترے بے نُور دل پر تو خُدا کی ہے نظر آنس
وہاں خُلدِ بریں کی آرزو کیسے کرو گے تم
حُضُورِ قلب تجھ میں ہے نہ شوقِ درگُزر آنس
"لکھے مُو سا پڑھے خود آ " یہی بولا مُعَلِّم نے
ترے طرزِ نگارش میں نہیں وصف و ہُنر آنس