مجید امجد غزل

Ijaz Ahmed

محفلین
ضمیر راز داں ہے اور ، میں ہوں
جہاں اندر جہاں ہے اور میں ہوں
در پیر مغاں ہے اور میں ہوں
وہی رطل گراں ہے اور میں ہوں
وہی دورِ زماں ہے اور میں ہوں
وہی رسمِ فغاں ہے اور میں ہوں
فریبِ رنگ و بو ہے اور تم ہو
بہارِ صد خزاں ہے اور میں ہوں
جہاں ہے ۔۔۔۔۔ اور سکوتِ نیم شب ہے
مرا قلبِ تپاں ہے اور میں ہوں
یہ دو ساتھی نہ جانے کب بچھڑ جائیں
مری عمرِ رواں ہے اور میں ہوں
 

طارق شاہ

محفلین

ضمیرِ راز داں ہے اور ، میں ہُوں
جہاں اندر جہاں ہے اور میں ہُوں

دَرِ پیرِ مُغاں ہے اور میں ہُوں
وہی رطْلِ گراں ہے اور میں ہُوں

وہی دَورِ زماں ہے اور میں ہُوں
وہی رسمِ فُغاں ہے اور میں ہُوں

فریبِ رنگ و بُو ہے اور تم ہو
بہارِ صد خِزاں ہے اور میں ہُوں

جہاں ہے! اور سکوتِ نیم شب ہے
مِرا قلبِ تپاں ہے اور میں ہُوں

یہ دو ساتھی نہ جانے کب بچھڑ جائیں
مِری عُمرِ رَواں ہے اور میں ہُوں

مجید امجد
بہت خُوب :)
 
Top