غزل

ایازوسیر

محفلین
سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا، سبھی راحتیں، سبھی کلفتیں
کبھی صحبتیں، کبھی فرقتیں، کبھی دوریاں، کبھی قربتیں
یہ سخن جو ہم نے رقم کیے، یہ ہیں سب ورق تری یاد کے
کوئی لمحہ صبحِ وصال کا، کئی شامِ ہجر کی مدّتیں
جو تمہاری مان لیں ناصحا، تو رہے گا دامنِ دل میں کیا
نہ کسی عدو کی عداوتیں، نہ کسی صنم کی مروّتیں
چلو آؤ تم کو دکھائیں ہم، جو بچا ہے مقتلِ شہر میں
یہ مزار اہلِ صفا کے ہیں، یہ ہیں اہلِ صدق کی تربتیں
مری جان آج کا غم نہ کر، کہ نہ جانے کاتبِ وقت نے
کسی اپنے کل میں بھی بھول کر، کہیں لکھ رکھی ہوں مسرّتیں

فیض احمد فیض
 
آخری تدوین:
یہ فیض احمد فیض کی غزل ہے ۔ جو بھی پسندیدہ کلام شیئر کریں کوشش کریں کہ شاعر کا نام ضرور ہو ۔ اگر شاعر کا نام دستیاب نہیں ہے تو نامعلوم لکھ دیں ۔ اور کسی چیز کی سمجھ نہیں آ رہی تو بلا تکلف یہیں پوچھ لیں ۔۔ اپ کی رہنمائی کر کے ہمیں خوشی ہوگی ۔ :)
 
نئے دوست کیسے بنائے جاتے هیں یهاں جو میری پوسٹس کو دیکھ کر پسند اور مراسلے بھیج سکیں
یہی فرق ہے فیس بُک اور اس فورم میں ۔۔ فیس بُک پہ پہلے دوست بنائے جاتے ہیں پھر وہ آپکی پوسٹس اور چیزوں کو لائک کرتے ہیں ۔ یہاں ایسا نہیں ہوتا ۔۔ یہاں آپ اپنی پوسٹس مطلوبہ زمروں میں پوسٹ کریں ۔۔ آپ کو کسی کو خاص طور پہ کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سب محفلین خود ہی اس پوسٹ پہ آئیں گے اور آپ کی پوسٹ کی ہوئی چیز کے معیار کے حساب سے پسند بھی کریں گے ۔ تبصرہ بھی کریں گے اور اپنے مشوروں سے بھی نوازیں گے ۔ یہاں کسی کا کوئی کمپیٹیشن نہیں ہے لائکس اور کمنٹس کا ۔ سب سیکھنے اور سکھانے آتے ہیں ۔
تو پہلے آپ محفل کے معیار کو سمجھ لیں ۔ یہ فیس بُک سے بالکل الگ طرح کی چیز ہے ۔ ایک اعلیٰ اور نفیس معیار قائم رکھنا اس محفل کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ۔
 

یوسف سلطان

محفلین
بھائی میں ادھر نیا هوں ابھی محجھے کحچھ سمحجھ نهیں آ رهی هے اور شاعر کا نام مشکل هے
بھائی اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں آہستہ آہستہ آپ سمجھ جائیں گے ، آپ نے جو غزل پوسٹ کی ہے وہ پہلے بھی پوسٹ ہو چکی ہے، آپ کو
جو لنک پہلے دیا وہ "تعارف" کے زمرے والا تھا، وہاں آپ کو اپنا تعارف کروانا تھا۔ اور ابھی جس زمرے کا آپ نے انتخاب کیا ہے وہ ٹھیک ہے مگر اس بات کا دھیان ضروری ہے کہ جو شاعری آپ پوسٹ کرنے جا رہے ہیں وہ پہلے سے تو کسی نے نہیں پوسٹ کی ہوئی۔
 
اب مجھے تو آپ نے کوئی پیغام نہیں بھیجا نہ ہی آخری خبریں آنے تک میں آپ کا دوست ہوں لیکن آپکی پوسٹ پہ آیا بھی ہوں اور آپ کو گائیڈ بھی کر رہا ہوں ۔
 

ایازوسیر

محفلین
دونوں احباب کا بیحد مشکور هوں که آپ میری راهنمائی کر رهے هیں جو میں پوسٹ کرنے جا رها هوں وه محفل میں پهلے سے موجود هے اسکا محجھے کیسے معلوم هوگا
 
Top