غزل

عاطف ملک

محفلین
ہم ایسے بیراگی ہیں
جس کو راس ہو اپنا جوگ​

محفل محفل برپا ہے
اک بے ہمتائی کا سوگ​

ہم اس کے پرچارک ہیں
نام ہے جس مذہب کا یوگ​

اپنا خوش ہونا بھی کیا
آگ اور پانی کا سنجوگ​

جیون راہ میں ملتے ہیں
جانے کیسے کیسے لوگ​

سب کا اپنا اپنا غم
سب کے اپنے اپنے روگ​
عباد اللہ
واہ عباد بھیا۔۔۔۔۔۔۔چاند نظر آنے کے بعد آپ کی غزل بھی نظر آ ہی گئی :p
بہت خوب۔۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح زبردست :)
سلامت رہیں :)
 
ہم ایسے بیراگی ہیں
جس کو راس ہو اپنا جوگ

محفل محفل برپا ہے
اک بے ہمتائی کا سوگ

ہم اس کے پرچارک ہیں
نام ہے جس مذہب کا یوگ

اپنا خوش ہونا بھی کیا
آگ اور پانی کا سنجوگ

جیون راہ میں ملتے ہیں
جانے کیسے کیسے لوگ

سب کا اپنا اپنا غم
سب کے اپنے اپنے روگ
عباد اللہ


بہت خووب جی
اب پڑھنے کو ملی بلاشبہ کاوش کامیاب رہی
 

الف عین

لائبریرین
بہت عمدہ۔ بس جیون راہ ہی پسند نہیں آئی۔ اگرچہ ابن انشاء نے بھی کہیں کہیں اس قسم کی ملاوٹ کی ہے، جو روابط دئے گئے ہیں، وہ مستند نہیں مانے جا سکتے۔
 

عباد اللہ

محفلین
بہت عمدہ۔ بس جیون راہ ہی پسند نہیں آئی۔ اگرچہ ابن انشاء نے بھی کہیں کہیں اس قسم کی ملاوٹ کی ہے، جو روابط دئے گئے ہیں، وہ مستند نہیں مانے جا سکتے۔
بہت شکریہ سر جیون رہ کی جگہ
زیست کی رہ میں ملتے ہیں
کیا جا سکتا ہے مگر یہ زیادہ چست نہیں :(
 
Top