غزہ۔۔ یہ سارے درد اپنے ہیں۔۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
اگر لختِ جگر اپنے کوئی دو لخت کر ڈالے
اگر ماؤں کے بالوں سے کوئی رسْہ کشی کر لے
کوئی بہنوں کے جسموں پر کرے گر تیر اندازی
جو بوڑھی جلد کو کوئی مسل ڈالے یوں جوتوں سے
ہمارے خون سے کوئی بجھانے پیاس آ جائے
ہمارے گھر سے ہم کو ہی کوئی بے گھر جو کر ڈالے
اگر تاریخ ظلمت کی نئی کر دی رقم جائے
درندہ وار ظالم کی اگر ہو بربریت یوں
تو اتنا جان رکھنا تم یہ سارے درد اپنے ہیں
مدد کوئی نہیں کرتا
غزہ کو دیکھ لینا اور کوئی شکوہ نہیں کرنا
کہ دہشت گرد اپنے ہیں
یہ سارے درد اپنے ہیں۔۔!!

الف عین
 
آخری تدوین:

شیرازخان

محفلین
  • یہ سارے درد اپنے ہیں

اگر لختِ جگر اپنے کوئی دو لخت کر ڈالے
اگر ماؤں کے بالوں سے کوئی رسّہ کشی کر لے
کوئی بہنوں کے جسموں پر کرے گر تیر اندازی
جو بوڑھی جلد کو کوئی مسلتا جائے جوتوں سے
ہمارے خون سے کوئی بجھانے پیاس آ جائے
ہمارے گھر سے ہم کو ہی کوئی بے گھر جو کر ڈالے
اگر تاریخ ظلمت کی نئی کر دی رقم جائے
درندہ وار ظالم کی اگر ہو بربریت یوں
تو اتنا جان رکھنا تم یہ سارے درد اپنے ہیں
نہ کوئی جھانکتا ہے اور نہ کوئی آہ بھرتا ہے
مدد کوئی نہیں کرتا
غزہ کو دیکھ لینا اور کوئی شکوہ نہیں کرنا
کہ دہشت گرد اپنے ہیں
یہ سارے درد اپنے ہیں۔۔!!
 
Top