حسان خان
لائبریرین
غلامِ مصطفیٰ ہوں اور مجھے ان سے محبت ہے
یہ نسبت دو جہاں میں باعثِ توقیر و عزت ہے
مرا دل ہر گھڑی ہے محو ذکرِ شاہِ بطحا میں
یہی ہے زندگی میری یہی میری عبادت ہے
بنایا ہے سبھی نبیوں میں رب نے افضل و اعلی
زمیں سے آسماں تک میرے آقا کی حکومت ہے
رہے گا تا ابد سایہ مرے آقا کی عظمت کا
یہی ایمان ہے میرا، یہی میری عقیدت ہے
وہ ذرے چاند تاروں جیسے اب بھی جگمگاتے ہیں
رہی جن کو کبھی حاصل میرے آقا کی قربت ہے
ہمیں کیوں فکر لاحق ہو زمانے کے تغیر کی
"ہمارے حال پر سرکار کی چشمِ عنایت ہے"
یہ آقا کی محبت ہی کا ہے انعام اے بسمل
کہ تیری نعت گوئی کی ہر اک محفل میں شہرت ہے
(فہیم بسمل)