غلام احمد بلور کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی

عاطف بٹ

محفلین
برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستان کے وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب بلور کے داخلے پر پابندی کی وجہ ان کا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم بنانے والے فلمساز کے سر کی قیمت مقرر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ جناب بلور نے 22 ستمبر کو امریکی فلمساز کے سر کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی تھی۔
 
عسکری

معطل
ویسے بلور صاحب چھوٹا لندن دوبئی چلے جائیں ۔ انہیں پتا تھا مارنا تو کسی نے ہے نہیں انعام رکھ دو :ROFLMAO: ویسے یہ بات برٹش ریلوے کی بہتری کے لیے تو نہیں یا حفظ ما تقدم کے طور پر گورے ڈر گئے ہو کہ یہ بندہ ٹرینیں سٹیشن بوگیاں سمیت کھا جاتا ہے :D
 
مائرہ

محفلین
برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستان کے وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب بلور کے داخلے پر پابندی کی وجہ ان کا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم بنانے والے فلمساز کے سر کی قیمت مقرر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ جناب بلور نے 22 ستمبر کو امریکی فلمساز کے سر کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی تھی۔
جناب بلور کے پاس ایک لاکھ امریکی ڈالر آئے کہاں سے ؟
 
عسکری

معطل
وہ لوگ سیکولر نہیں ہیں عمران بھائی۔ یہی تو مسئلہ ہے کہ ہمارے ہاں لوگ انہیں سیکولر سمجھ لیتے ہیں۔
دیکھیں جناب ان کی ایک پالیسی ہے چلیں مان لیا سیکیولر نہیں پر ان کے مفاد کی ہے اب ہمیں کیا وہ کچھ بھی کریں ۔ سعودی بادشاہت کو تایفون ٹورنیڈو بیچ دیتے ہین اور جمہوریت کے نام پر ہمیں ایک بم بھی بیچنا منع تھا ۔ یہ ان کی پالیسی مفادات کی ہے
 
عسکری

معطل
پرسنلی مطلب
باپ دادا کی جائیداد ہے کیا؟
جی بالکل ایسے کیا بھوکے ننگے منسٹر بن جاتے ہیں؟ ان کی جائداد کی تفاصیل خود ان کو پتہ ہے بس کیونکہ کروڑوں تو فیملی کے نام پر ہیں باہر اور یہاں ۔ میں نے تازہ رپورٹ تو یہاں تک سنی ہے مستند زرائع سے کہ اب پارٹی کے نچلی لیول کے عہدے داران نے باہر اکاؤنٹ کھلوا رکھے ہین اور 6 -6 کروڑ کے بنگلے بنوا رکھے ہیں ۔
 
مائرہ

محفلین
بلور خاندان پشاور کے بڑے کھاتے پیتے گھرانوں میں سے ایک ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ بلور صاحب پہلے ریڑھی پر سٹے بیچا کرتے تھے؟ :p
نہیں مجھے یہ کیوں لگے گا میں نے کون سا ان سے سٹے خرید کر کھائے ہیں
میں تو ویسے حیران تھی کہ اتنا پیسا آفر کر رہے ہیں بڑے امیر ہوں گے
 
Top