غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں‘ پرویز مشرف

پاکستان کے سابق فوجی صدر نے پاکستان کے عوام سے اپنے نو سالہ دور میں کی گئی غلطیوں کی معافی مانگی ہے۔
جمرات کی شب ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی فیصلے کیے تھے وہ خلوصِ نیت سے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگوں کو ان کے فیصلے غلط لگتے ہوں تو اس کے لیے وہ معافی مانگتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں کیے گئے اقدامات پر معافی مانگی ہے۔
پرویز مشرف کو پاکستان کی عدالتوں میں اس وقت متعدد مقدموں کا سامنا ہے اور حکومتِ پاکستان ان پر نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی وجہ سے غداری کا مقدمہ بھی چلانے والی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ سابق فوجی صدر کے تین نومبر سنہ 2007 کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے اور عدالت کا کہنا ہے کہ اُن کے اقدامات آئین سے غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔
پاکستانی آئین کی دفعہ چھ کی خلاف ورزی کرنے کی سزا موت اور عمرقید ہے اور قانونی ماہرین کے مطابق یہ عدالت کی صوبداید ہے کہ وہ کیا سزا تجویز کرتی ہے
پرویز مشرف کے دور کے اہم واقعات میں پاکستان کا افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں ساتھ دینا، نواب اکبر بگٹی کا قتل، لال مسجد آپریشن اور نومبر 2007 میں ایمرجنسی کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو حبسِ بے جامیں رکھنا شامل ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/12/131220_mushrraf_apology_interview_sa.shtml
musharraf.jpg
 
میرا تو خیال ہے معاف کردینا چاہیے ہم سب کو
پر لال مسجد کے خون تو ورثاہی معاف کریں گے
پھر پاکستان میں ہزاروں افراد قتل ہوئے اس کی پالیسی سے اس کا حساب کون دےگا؟

میری طرف سے معافی ہے
اگر لٹکاناہی ہے تو صرف مشرف ہی کیوں؟ کیانی، افتخار چوہدری اور دوسرے کورکمانڈر کیوں بری ہیں؟
 
بلکہ چوہدری شجاعت، شیخ رشید، عمران خان،ا ور طاہرالقادری جیسے سیاست دانوں کی بھی پکڑہونی چاہیے جنھوں نے مشرف کاساتھ دیا ہے
 
میرا خیال ہے ایک دفعہ معافی سے پہلے مشرف کو عدالت سے سزا ضرور سنائی جانی چاہئیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بن سکے اور آئیندہ کیلئے مارشل لاء سے بچا جا سکا۔
 
یعنی قاتل توبہ کر لے تو قتل معاف؟ ویسے بائی دی وے، آئین کی شق ایسی کوئی نہیں کہ توبہ اور کفارے کو قبول کرتی ہو :)
اچھا کیا آپ نے آئین کا ذکر کر دیا۔ مشرف نے 17ویں ترمیم کے ذریعے 12 اکتوبر 1999 کے اقدامات کو آئینی تحفظ دیا۔ پھر بعد میں 18ویں ترمیم میں 99 کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا گیا لیکن اس طریقے سے کہ 99 کے اقدامات کے خلاف مقدمہ نہیں بن سکتا۔
ججوں کی توبہ اور کفارہ اخلاقی ہے۔ ججوں نے 99 اور اس سے پہلے کے اقدامات جن میں پی سی او کو تحفظ دینا اور حلف اٹھانا وغیرہ شامل ہے اس سے توبہ کی اور 2007 کے پی سی او کے تحت حلف نا اٹھا کر اور بعد میں اس کے خلاف فیصلہ دے کر بلکہ 3 نومبر 2007 کو ہی 7 رکنی بنچ نے حکم دے دیا تھا کہ کوئی جج حلف نا اٹھائے اور آئندہ کے لئے قواعد بنا کر کہ اعلی عدلیہ کا کوئی جج پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھائے گا۔ جج اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرچکے ہیں۔
انہی ججوں نے مشرف کا رخصتی کا بندوبست بھی کیا تھا۔
مشرف نے کوئی کفارہ ادا نہیں کیا نا توبہ کی بلکہ آج تک وہ یہی کہتا ہے کہ 12 اکتوبر 99 کا کام اس نے صحیح کیا۔
 
ساجد

محفلین
آئین اور قانون کے مطابق پرویز مشرف کا فیصہ ہونا چاہئیے ۔
البتہ یہ ضرور ہے کہ اگر جرم قابل معافی ہوا بھی تو ہم نے کب کسی کو معاف کیا ہے جو اس کو کر دیں گے ۔ ہم سے وہی بچتا ہے جو ہمیں دھوکہ دے کر نکل جائے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا کیا آپ نے آئین کا ذکر کر دیا۔ مشرف نے 17ویں ترمیم کے ذریعے 12 اکتوبر 1999 کے اقدامات کو آئینی تحفظ دیا۔ پھر بعد میں 18ویں ترمیم میں 99 کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا گیا لیکن اس طریقے سے کہ 99 کے اقدامات کے خلاف مقدمہ نہیں بن سکتا۔
ججوں کی توبہ اور کفارہ اخلاقی ہے۔ ججوں نے 99 اور اس سے پہلے کے اقدامات جن میں پی سی او کو تحفظ دینا اور حلف اٹھانا وغیرہ شامل ہے اس سے توبہ کی اور 2007 کے پی سی او کے تحت حلف نا اٹھا کر اور بعد میں اس کے خلاف فیصلہ دے کر بلکہ 3 نومبر 2007 کو ہی 7 رکنی بنچ نے حکم دے دیا تھا کہ کوئی جج حلف نا اٹھائے اور آئندہ کے لئے قواعد بنا کر کہ اعلی عدلیہ کا کوئی جج پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھائے گا۔ جج اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرچکے ہیں۔
انہی ججوں نے مشرف کا رخصتی کا بندوبست بھی کیا تھا۔
مشرف نے کوئی کفارہ ادا نہیں کیا نا توبہ کی بلکہ آج تک وہ یہی کہتا ہے کہ 12 اکتوبر 99 کا کام اس نے صحیح کیا۔
یاد رہے کہ تاریخ یا انصاف اپنی من پسند تاریخ سے شروع نہیں کیا جا سکتا :)
یہ دیکھئے گا اور یہ ایک اقتباس
h1.gif

Article 6. High treason
6. High treason.—1[(1) Any person who abrogates or subverts or suspends or holds in abeyance, or attempts or conspires to abrogate or subvert or suspend or hold in abeyance, the Constitution by use of force or show of force or by any other unconstitutional means shall be guilty of high treason.]

(2) Any person aiding or abetting 2[or collaborating] the acts mentioned in clause (1) shall likewise be guilty of high treason.

3[(2A) An act of high treason mentioned in clause (1) or clause (2) shall not be validated by any court including the Supreme Court and a High Court.]

(3) 4[Majlis-e-Shoora (Parliament)] shall by law provide for the punishment of persons found guilty of high treason.
 
قصرانی جی آپ کے انداز سے لگتا ہے کہ آپ ججوں کے تمام اچھے کاموں کے باوجود ان کے سز دلوانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ ایسا اکثر وہ لوگ کر رہے ہیں جو مشرف کو سزا سے بچانا چاہتے ہیں۔
 
مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ افتخار چوہدری کو سزا سے بچانا چاہتے ہیں :)
اگر ہم نے آئین کے مطابق چلنا ہے تو سب پر اس کا اطلاق ہوگا۔ ہم اپنی مرضی کی تاریخ سے انصاف نہیں شروع کر سکتے نا :)
میں مشرف کے خلاف کاروائی کے خلاف نہیں ہوں لیکن دیگر "غداروں" کو اس وجہ سے معاف نہیں کر سکتا کہ انہوں نے خود اپنے جرم کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کی تھی۔ اس وجہ سے ان کا جرم تو دو گنا شدید ہو گیا کہ ایک تو جرم اور پھر اسے ختم کرنے کی کوشش :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قصرانی جی آپ کے انداز سے لگتا ہے کہ آپ ججوں کے تمام اچھے کاموں کے باوجود ان کے سز دلوانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ ایسا اکثر وہ لوگ کر رہے ہیں جو مشرف کو سزا سے بچانا چاہتے ہیں۔
اور یہ بات بھی مدِنظر رہے کہ افتخار چوہدری اینڈ کمپنی نے ایک بار بھی اپنے افعال پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ دوسرا کیا ایک جج جو براہ راست غداری جیسے شدید نوعیت کے جرم میں ملوث کیا جا رہا ہو، وہ اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اسی مقدمے پر کوئی فیصلہ دے؟ آئین کے مطابق تو افتخار چوہدری اول دن سے ہی جب اس نے پی سی او کے تحت حلف لیا، اس عہدے کے لئے نااہل اور غدار ہو چکا تھا، عین اسی اصول کے تحت جس کے تحت مشرف کو آپ غدار کہہ سکتے ہیں :) پھر اتنے سال چیف جسٹس کا عہدہ رکھنا، دیگر ججوں کو جو حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے گھر بھیج دیئے گئے، ان کو ان کے عہدوں پر واپس نہ لانا، انتہائی کم ظرفی کی علامت ہے۔ آپ بتائیے کہ میری باتیں غلط ہیں یا میری باتیں آپ کی مرضی کے خلاف لیکن حقیقت پر مبنی ہیں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک طبقے کے اندازے کے مطابق مشرف صاحب کی رگڑائی اور صفائی ستھرائی کرکے اُن کو پھر سے قابلِ قبول بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی قوم تو یوں بھی مظلوموں کے لئے بہت بڑا دل رکھتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک طبقے کے اندازے کے مطابق مشرف صاحب کی رگڑائی اور صفائی ستھرائی کرکے اُن کو پھر سے قابلِ قبول بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی قوم تو یوں بھی مظلوموں کے لئے بہت بڑا دل رکھتی ہے۔
چوہدری افتخار کے بارے بھی ایک حلقہ یہی رائے رکھتا ہے کہ اسے اگلا وزیرِ اعظم بننا چاہئے۔ دیکھیں وہ کب تحریکِ انصاف جائن کرتے ہیں :)
 
Top