اور یہ بات بھی مدِنظر رہے کہ افتخار چوہدری اینڈ کمپنی نے ایک بار بھی اپنے افعال پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ دوسرا کیا ایک جج جو براہ راست غداری جیسے شدید نوعیت کے جرم میں ملوث کیا جا رہا ہو، وہ اس بات کا حق رکھتا ہے کہ اسی مقدمے پر کوئی فیصلہ دے؟ آئین کے مطابق تو افتخار چوہدری اول دن سے ہی جب اس نے پی سی او کے تحت حلف لیا، اس عہدے کے لئے نااہل اور غدار ہو چکا تھا، عین اسی اصول کے تحت جس کے تحت مشرف کو آپ غدار کہہ سکتے ہیں
پھر اتنے سال چیف جسٹس کا عہدہ رکھنا، دیگر ججوں کو جو حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے گھر بھیج دیئے گئے، ان کو ان کے عہدوں پر واپس نہ لانا، انتہائی کم ظرفی کی علامت ہے۔ آپ بتائیے کہ میری باتیں غلط ہیں یا میری باتیں آپ کی مرضی کے خلاف لیکن حقیقت پر مبنی ہیں