غلط پوسٹس کی رپورٹ

زیک

مسافر
امید ہے کہ آپ محفل کے قواعد و ضوابط سے واقف ہوں گے اور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ دوسرے سائٹس کا مواد کاپی کرنے کے بارے میں ہماری پالیسی کیا ہے۔

اگر آپ محفل پر کوئ ایسی پوسٹ دیکھیں جو ان پالیسیز کے خلاف ہو تو ناظمین کی توجہ میں لانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس پوسٹ لکھنے والے کے نام کے نیچے آپ کو ایک آئکن نظر آئے گا
report.gif
یا
report.gif
یا
report.gif
۔ اس پر آپ اپنا ماؤس لائیں گے تو لکھا نظر آئے گا "پیغام رپورٹ کریں"۔ اس پر کلک کریں اور ایک چھوٹا سا پیغام لکھیں کہ آپ اس پوسٹ کو کیوں رپورٹ کر رہے ہیں۔ یہ معلومات اس طرح ناظمین و منتظمین تک پہنچ جائیں گی۔

خیال رہے کہ یہ طریقہ صرف محفل کے قوانین کے خلاف کسی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے ہے۔ اسے کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زیک۔

امید ہے کہ باقی دوست بھی اس بات کا خیال رکھیں گے۔ اگر آپ کی کوئی تحریر کسی اور نے کاپی پیسٹ کر دی ہو تو فورم پر ہنگامہ کھڑا کرنے کی بجائے اسے رپورٹ کرنا بہتر رہے گا۔ ہم اس پر ایکشن لے لیں گے۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے ابھی ابھی محفل کے قوائد اور ضوابط دیکھے اس میں ایڈمینز میں قیصرانی کا نام نہیں ہے۔ وہ بھلا کیوں :confused:
 
Top