رضا غم ہو گئے بے شمار آقا

مہ جبین

محفلین
غم ہوگئے بے شمار آقا
بندہ تیرے نثار آقا

بگڑا جاتا ہے کھیل میرا
آقا آقا سنوار آقا

منجدھار پہ آکے ناؤ ٹوٹی
دے ہاتھ کہ ہوں میں پار آقا

ٹوٹی جاتی ہے پیٹھ میری
للہ یہ بوجھ اتار آقا

ہلکا ہے اگر ہمارا پلّہ
بھاری ہے تیرا وقار آقا

مجبور ہیں ہم تو فکر کیا ہے
تم کو تو ہے اختیار آقا

میں دور ہوں تم تو ہو مِرے پاس
سن لو میری پکار آقا

مجھ سا کوئی غم زدہ نہ ہوگا
تم سا نہیں غم گسار آقا

گرداب میں پڑ گئی ہے کشتی
ڈوبا ڈوبا ، اتار آقا

تم وہ کہ کرم کو ناز تم سے
میں وہ کہ بدی کو عار آقا

پھر منہ نہ پڑے کبھی خزاں کا
دے دے ایسی بہار آقا

جس کی مرضی خدا نہ ٹالے
میرا ہے وہ نامدار آقا

سویا کیےنابکار بندے
رویا کیے زار زار آقا

اُن کے ادنیٰ گدا پہ مٹ جائیں
ایسے ایسے ، ہزار آقا

اتنی رحمت رضا پہ کرلو
لا یَقرُبُہُ البَوار آقا

اعلیٰ حضرت الشاہ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃاللہ علیہ
ِِِ
 

Rehmat_Bangash

محفلین
تم وہ کہ کرم کو ناز تم سے
میں وہ کہ بدی کو عار آقا

سبحان اللہ،ہزاروں لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں، ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم پر،
 

مہ جبین

محفلین
الحمدللہ رب العالمین
یہ سب ربِّ کریم کی بے پایاں رحمت ہے ، سرکارِ دوعالم صل اللہ علیہ وسلم کی نظرِ کرم اور اولیاء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا فیضانِ عام ہے

میری حیثیت تو مکھی کے پر کی جتنی بھی نہیں ہے ۔۔۔!!!

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا ( صلی اللہ علیہ وسلم )​
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے​


جزاک اللہ خیراً کامران بھائی اور رحمت بنگش بھائی !
 
Top