فراز غنِیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگی

صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ کلام کا انتخاب صائمہ شاہ صاحبہ آپکا۔ خوش رہیئے۔

بہت شکریہ طارق شاہ صاحب اور فاتح بھائی آپکا کہ آپکی گفتگو معلومات میں گراں قدر اضافے باعث بنی۔ اللہ آپ کے علم میں اور زیادہ اضافہ فرمائے اور ہمیں اس میں سے کچھ سیکھنے کو توفیق عطا کرے۔
شکریہ
 
hackerspk

محفلین
ہمارے خیال میں آپ نے جس لغت کا حوالہ دیا ہے اس میں یہ لفظ غلط طور پر درج ہے۔۔۔ ہم نے تو آج تک اس لفظ (لحَد) کو ہمیشہ ح کی حرکت کے ساتھ ہی پڑھا اور سنا ہے۔۔۔ کیا عربی، کیا فارسی اور کیا اردو۔۔۔
چند مثالیں ملاحظہ ہوں:
عشق اس چاہِ زنخداں کا ہُوا جس دن سے​
میں نے سمجھا کہ لحَد میں دلِ بے تاب اُترا​
آتشؔ​
لحَد میں بھی ترے مُضطر نے آرام​
خدا جانے کہ پایا یا نہ پایا​
ذوقؔ​
عبرت کا ہے مقام، زمانے کا انقلاب​
تکیہ فقیر کا ہے لحَد بادشاہ کی​
اسیرؔ​
آہ و فریاد کہ از چشمِ حسودِ مہِ چرخ​
در لحَد ماہِ کماں ابروئے من منزل کرد​
حافظؔ​
چوں بہ خسپد در لحَد قالبِ مُردارِ ما​
رستہ گردَد زیں قفس طوطیِ طیّارِ ما​
مولانا روم​
چُو در خاکدانِ لحَد خفت مرد​
قیامت بیَفشاند از موئے گرد​
سعدیؔ​
السلام علیکم ، کیا کہوں؟ کرلپ کی سائٹ پر ڈکشنری میں ترمیم نہیں کی جا سکتی لیکن دائرہ معارف میں اس کی اصلاح ممکن ہے۔ ایسی اشیاء کی اصلاح کر دیا کریں۔ بہتوں کا بھلا ہو گا، میں لغت کا طالب علم نہیں ہوں۔ لیکن قاموس الوحید سے یہ ٹکڑا نکلا ہے۔ اس پر تھوڑی بحث کر کے لغت کی اصلاح کی جانی چاہیے۔ بلاشبہ علمی تحقیق میں سماعت نہیں کتابت دیکھی جاتی ہے۔
lahad.png

یہ نقصان ہوتا ہے بغیر عقل کے چوری کرنے کا۔
ہتھ ہولا رکھیا کرو۔ عقل والی گل درست من لیندے واں۔ چوری والی واسطے اک عدد فون مقتدرہ کر لینا۔
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم ، کیا کہوں؟ کرلپ کی سائٹ پر ڈکشنری میں ترمیم نہیں کی جا سکتی لیکن دائرہ معارف میں اس کی اصلاح ممکن ہے۔ ایسی اشیاء کی اصلاح کر دیا کریں۔ بہتوں کا بھلا ہو گا،
ہم نے ایک دو مرتبہ وکی پیڈیا کی طرح اسے مدون کرنے کی کوشش کی تھی مگر کوئی نتیجہ سامنے نہ آیا۔
میں لغت کا طالب علم نہیں ہوں۔ لیکن قاموس الوحید سے یہ ٹکڑا نکلا ہے۔ اس پر تھوڑی بحث کر کے لغت کی اصلاح کی جانی چاہیے۔ بلاشبہ علمی تحقیق میں سماعت نہیں کتابت دیکھی جاتی ہے۔
lahad.png
عربی میں حروف کی حرکات سے زمانہ، فاعل، مفعول مخاطب، متکلم، وغیرہ بدل جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک لفظ کی کئی شکلیں ہوتی ہیں جب کہ اردو میں ایسا نہیں لہٰذا اردو میں عموماً ثلاثی مجرد کی اصل حرکات ہی قائم رہتی ہیں۔
ہتھ ہولا رکھیا کرو۔ عقل والی گل درست من لیندے واں۔ چوری والی واسطے اک عدد فون مقتدرہ کر لینا۔
پہلی گل تے ایہہ وے کہ بھا جی! تسی ساڈے توں وڈے چور نئیں ہو سکدے۔۔۔ تے دوجی گل ایہہ کہ مقتدرہ فون کرن دا کوئی فائدہ ہوندا تے پورنوگرافی دے لنکس نہ کڈھا دیندے اسی اوہناں دے ہر پیج وچوں :laughing:
 
hackerspk

محفلین
ہم نے ایک دو مرتبہ وکی پیڈیا کی طرح اسے مدون کرنے کی کوشش کی تھی مگر کوئی نتیجہ سامنے نہ آیا۔

عربی میں حروف کی حرکات سے زمانہ، فاعل، مفعول مخاطب، متکلم، وغیرہ بدل جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک لفظ کی کئی شکلیں ہوتی ہیں جب کہ اردو میں ایسا نہیں لہٰذا اردو میں عموماً ثلاثی مجرد کی اصل حرکات ہی قائم رہتی ہیں۔

پہلی گل تے ایہہ وے کہ بھا جی! تسی ساڈے توں وڈے چور نئیں ہو سکدے۔۔۔ تے دوجی گل ایہہ کہ مقتدرہ فون کرن دا کوئی فائدہ ہوندا تے پورنوگرافی دے لنکس نہ کڈھا دیندے اسی اوہناں دے ہر پیج وچوں :laughing:
ترمیم پر کلک کر کے تبدیلی کریں اور محفوظ کر دیں اور اگر کیپچا بھی موجود ہو تو درج کریں محفوظ کر دیں۔ اگر آپ نے اسی طریقہ پر عمل کیا تھا تو یہ درست تھا، مگر ایسا ہونا بہت مشکل ہے کہ ایسا کرنے سے بھی ترمیم محفوظ نہ ہو۔ دوسرا فاعل وغیرہ بدل جاتے ہیں۔ مگر مادہ وہی رہتا ہے۔ اگر اردو کی کسی دوسری مستند ڈکشنری میں اس پر زبر موجود ہے تو پھر تو اسے درست کر دینا چاہیے، میں کوشش کروں گا کہ کل یونیورسٹی میں کسی استاد سے اس بارے میں مشورہ کروں، خوش قسمتی سے عرب اساتذہ بھی یونیورسٹی میں موجود ہیں۔ اصلاح ضروری ہے۔ دوسرا میں نے اس ڈکشنری کو رکھنے کی اجازت لے لی ہے۔
 
بہت بہتر۔۔۔۔
ہم نے اردو فارسی کی جتنی فرہنگیں دیکھیں ہیں سب میں ح پر زبر ہی ہے نیز جتنے بھی اساتذہ نے اس لفظ کو اشعار میں برتا ہے انھوں نے ح مفتوح ہی استعمال کی ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت بہتر۔۔۔ ۔
ہم نے اردو فارسی کی جتنی فرہنگیں دیکھیں ہیں سب میں ح پر زبر ہی ہے نیز جتنے بھی اساتذہ نے اس لفظ کو اشعار میں برتا ہے انھوں نے ح مفتوح ہی استعمال کی ہے۔

پرانے تو پرانے، نئے شعراء نے بھی ایسے ہی استعمال کیا ہے۔
 
Top