غیرت مند بھائی

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

بہت سے تجزيہ نگار اس حقيقت کو نظرانداز کر رہے ہيں کہ ڈاکٹر عافيہ صديقی امريکہ ميں موجود واحد پاکستانی مسلمان خاتون نہيں ہيں۔ يہاں پر ہزاروں کی تعداد ميں پاکستانی خواتين موجود ہيں جو امريکہ ميں تعليم اور رہائش کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ ہيں۔ انھيں وہ تمام حقوق ميسر ہيں جو امريکی معاشرے کا لازمی جزو ہيں۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ خود ڈاکٹر عافيہ بھی ايک دہائ تک امريکہ ہی ميں زير تعليم بھی رہيں اور ملازمت بھی کرتی رہيں۔ ان کی بہن نے بھی امريکہ ميں تعليم حاصل کی۔ اسی طرح ان کی والدہ بھی امريکہ میں رہ چکی ہيں۔ اس وقت بھی ان کے بھائ اپنے خاندان کے ساتھ امريکہ ہی ميں رہائش پذير ہيں۔

امريکی حکومت کو صرف ڈاکٹر عافيہ ہی کو منتخب کر کے دانستہ ان کے خلاف کاروائ کرنے اور ان پر تشدد کرنے سے کيا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟ اور اگر بحث کے ليے يہ دليل مان بھی لی جائے تو سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ ان کے خلاف اس وقت کاروائ کيوں نہ کی گئ جب وہ قريب 10 برس تک امريکہ ميں موجود تھيں؟

جہاں تک پانچ برس تک ان کی مبينہ گمشدگی کے حوالے سے الزامات اور کہانيوں کا تعلق ہے تو اس حوالے سے تو خود ان کے اپنے وکيل نے يہ واضح کر ديا کہ اس ايشو کا ان پر جاری مقدمے سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Top