غیرت کا قتل

16x9 - In the Name of Honour: Honour killing tradition broken down - YouTube

غیرت کے قتل کینیڈا میں بھی ہورہے ہیں
پاکستانی نژاد اقصی پرویز کا قتل ایک مثال ہے۔ اسی طرح کے ایک افغان نژاد فیملی نے تین بہنوں اور ان کی سوتیلی ماں کو ہلاک کردیا جبکہ فیملی کا دعوی ہے کہ وہ ایک ایکسیڈنٹ تھا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ۔پڑھے لکھے معاشرے میں ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ کیا والدیں کو گھر میں زیادہ وقت دینا چاہیے؟ یا کینیڈا کے اسکول کے سسٹم میں کچھ خرابی ہے؟
 
اس آرٹیکل میں کچھ وجوہات پر بات ہوئی ہے
یہ ممکن ہے کہ اس کا تعلق جینز سے ہو۔ اکثر سکھ خاندان میں بھی یہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اسی لیے شاید ساوتھ ایشین چاہے کہیں پیدا ہو یا پلے بڑھے ایک موقعہ آوے گا کہ وہ مخصوص حالات میں وہی ری ایکشن دھرائے جو اس کا ان پڑھ دیسی کزن کرتا
 

زیک

مسافر
اس آرٹیکل میں کچھ وجوہات پر بات ہوئی ہے
یہ ممکن ہے کہ اس کا تعلق جینز سے ہو۔ اکثر سکھ خاندان میں بھی یہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اسی لیے شاید ساوتھ ایشین چاہے کہیں پیدا ہو یا پلے بڑھے ایک موقعہ آوے گا کہ وہ مخصوص حالات میں وہی ری ایکشن دھرائے جو اس کا ان پڑھ دیسی کزن کرتا
جینز سے تو نہیں البتہ کلچر سے تعلق لگتا ہے
 

بغور مطالعہ کیا جاوے تو یہی وجہ ہے۔ کوئی بھی مذہب بشمول اسلام قتل کی تلقین نہیں کرتا۔ فیملی کے افراد مذہبی روح سے عاری ہوتے ہیں۔ ظاہرا کچھ رسومات پر عمل مذہب نہیں ہوتا۔ جب لوہےکو اگ میں ڈالا جاوے گا تو وہ پگھلے گا ہی۔
 

ابو ہاشم

محفلین
زوجین میں سے ایک کا دوسرے کو غیرت کے نام پر قتل کرنا تو مغرب میں پایا جاتا ہے۔بلکہ وہاں تو بیوی کو شوہر کے کسی اور کے ساتھ تعلق کا پتا چل جائے تو وہ شوہر کو ہلاک کر دیتی ہے۔
اس طرح کی خبریں آتی تو ہیں لیکن ان کو اچھالا نہیں جاتا
 
میرے اپنے خیال میں غیرت کے قتل کی سب سے بڑی وجہ مذہب سے دوری ہے

علاقائی تمدن اور رسم و رواج ، یہ بعض دفعہ کئی نسلوں تک جینز میں رہتا ہے۔ اگر چند نسلوں میں ختم بھی ہو جائے تو تین چار نسلوں کے بعد پھر اُبھر آتا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
مذہب تو اس مسئلہ کے معاملے میں یکسر مختلف ہے یار لوگ خومخواہ ہی مذہب کو بیچ گھسیڑ لاتے ہیں!
 
Top