غیرفعال اکاؤنٹ

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ، آپ لوگوں کا جذبہ بہت قابل قدر ہے۔ چلیں فورم کو اپگریڈ کرنے کا کام آیا ہوا ہے۔ یہ کوئی زیادہ مشکل کام بھی نہیں ہے۔ بس چند درجن فائلوں میں تبدیلی کرکے ڈیویلپمنٹ فورم پر ٹیسٹ‌ کرنا ہے اور پھر محفل فورم پر ڈال دینا ہے۔

تو بتائیں کون صاحب ہیں اس کام کے لیے تیار؟
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
ماشاءاللہ، آپ لوگوں کا جذبہ بہت قابل قدر ہے۔ چلیں فورم کو اپگریڈ کرنے کا کام آیا ہوا ہے۔ یہ کوئی زیادہ مشکل کام بھی نہیں ہے۔ بس چند درجن فائلوں میں تبدیلی کرکے ڈیویلپمنٹ فورم پر ٹیسٹ‌ کرنا ہے اور پھر محفل فورم پر ڈال دینا ہے۔

تو بتائیں کون صاحب ہیں اس کام کے لیے تیار؟
جس حد تک رہمنائی کر دیں گے، میں‌تو تیار ہوں۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی کی تجاویز قابل عمل نہیں تو قابل غور تو ضرور ہیں لیکن ان کو پہلی ہی نظر میں یکدم رد کر دینا بھی مناسب نہیں۔

ایک یہ تجویز بہت اچھی آئی ہے کہ کوئی بھی قابل ذکر کام ( جیسے کسی کتاب کا مکمل ہونا) سے غیر فعال رکن کو مطلع کیا جائے۔ شاید اسی لالچ میں وہ واپس آ جائے۔

اراکین کے لیے کوئی وقت کی معیاد مقرر کر سکتے ہیں کہ اگر آپ اتنا عرصہ محفل میں نے آئے تو آپ کا اکاؤنٹ ختم ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، اس فورم کو بہتر بنانے کا دارومدار دوستووں کی تجاویز اور مشوروں پر ہے لیکن یہاں مذکورہ تجاویز پر پہلے بھی گفتگو ہو چکی ہے اور ویسے بھی کسی نے اسے یکسر مسترد نہیں کیا ہے۔ اس وقت فورم پر بہت سے آؤٹ سٹینڈنگ کام ہیں جو زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ ان سے وقت ملا تو باقی تجاویز پر بھی ضرور غور کریں گے۔
 

دوست

محفلین
آپ کا شکریہ کہ اتنا اچھا شعر پوسٹ کیا۔ میں نے ویسے غور نہیں کیا تھا کہ کس کے پیغام میں ہے۔ اچھا لگا تو دستخطوں میں لگا لیا۔
 

آصف کھتری

محفلین
دوست نے کہا:
بات تو ٹھیک ہے منتظمین آخر کہاں تک تگ و دو کریں۔ قدیر ویسے ہی محفل چھوڑ چکے ہیں ( شاید) اور آصف بھائی بھی کبھی کبھار ہی شکل دکھاتے ہیں وہ بھی اردو لغت کے سلسلے میں۔
اس صورت حال میں کچھ قابل بھروسہ + فعال اراکین کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ تاکہ محفل کا انتظام و انصرام بہتر ہوسکے۔

کہیں آپ میرے بارے میں بات تو نہیں کر رہے :!:
 
Top