کاشفی

محفلین
734706_550728444937655_1988227393_n.jpg

اگر یہ تصویر یورپ یا امریکہ کی ہوتی تو آج ہر جگہ واہ واہ ہوتی۔ لیکن یہ تصویراک پاکستانی کی ہے۔ جی ہاں احسن اقبال صاحب جب ایک اسکول وزٹ کرنے پہنچ جاتے ہیں تو اسکول کی ابتر صفائی کی حالت دیکھ کر وجہ پوچھتے ہیں۔ہیڈ ماسٹر صاحب نے معذرت پیش کی کہ چپڑاسی چھٹی پر ہیں۔۔ جناب احسن صاحب نے جھاڑو منگوائی اور خود صفائی شروع کی۔۔ ہیڈماسٹر اور اسکول کا عملہ یہ دیکھ کرشرم سے پانی پانی ہو کر رہ گیا۔ جی ہاں یہ ملک ہمارا گھر ہے۔۔ اور ہمیں ہی اس کا خیال رکھنا ہے۔
اللہ کرے ہمارا ہر لیڈر خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو خود اسی طرح کردار کا عملی نمونہ پیش کرے تا کہ کارکنوں اور ماتحتوں کیلیےُ اک سبق ہو۔اورہم بحیثیت قوم بڑے دل کا مظاہرہ کرکے انہیں اسی طرح داد دیں۔
 
کاشفی

محفلین
کی کرن ڈے او سر جی۔۔
اے منڈا ، لیگی آ۔ :grin:
وہ منڈا نہیں اے۔۔وہ منڈوں کا بابا اے۔۔
یہ غیرسیاسی بات ہے۔۔سیاست نوں چھڈ دے اتھے۔۔
ہر جگہ بلے ٹلے نہ کری، ورنہ تھلے لگنے والی گلاں شروع ہوجائیں گی۔۔
ہر جگہ رولا نہ پاؤ سر جی۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
734706_550728444937655_1988227393_n.jpg

اللہ کرے ہمارا ہر لیڈر خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو خود اسی طرح کردار کا عملی نمونہ پیش کرے تا کہ کارکنوں اور ماتحتوں کیلیےُ اک سبق ہو۔اورہم بحیثیت قوم بڑے دل کا مظاہرہ کرکے انہیں اسی طرح داد دیں۔
آمین۔
اس تصویر میں احسن اقبال ہیں تو میرے لئے ان کا ایسا کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ شاید حکمران پارٹی میں یہ ان چند لوگوں میں شامل ہیں جن کے کمٹمنٹ اور خلوصِ نیت کے بارے میں مجھ سمیت بہت سوں کی رائے مثبت ہو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کون سی بڑی بات ہے۔ متحدہ کے بڑوں نے بھی تو فوٹو بنوانے کے لیے سڑک پر جھاڑو دی تھی۔ جس میں فاروق ستار پیش پیش تھے۔
 
کاشفی

محفلین
یہ کون سی بڑی بات ہے۔ متحدہ کے بڑوں نے بھی تو فوٹو بنوانے کے لیے سڑک پر جھاڑو دی تھی۔ جس میں فاروق ستار پیش پیش تھے۔
گھم پھر کر بات وہیں آجاتی ہے ۔۔ کراچی دشمنی۔۔
لوگ کبھی نہیں سدھریں گے۔
لڑی کا خیال کرلیں۔۔ لڑی غیرسیاسی ہے۔۔
۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں میں نے کوئی غلط بات کہہ دی؟ کیا متحدہ کے بڑوں نے سڑک پر جھاڑو دے کر فوٹو نہیں بنوائے تھے؟
 
شمشاد

لائبریرین
معلوم نہیں گناہ ہے یا نہیں لیکن منافقت سے فوٹو بنوانا کہ اندر سے کچھ اور باہر صرف دکھاوے کے فوٹو بنوانا ضرور گناہ ہے۔
 
کاشفی

محفلین
معلوم نہیں گناہ ہے یا نہیں لیکن منافقت سے فوٹو بنوانا کہ اندر سے کچھ اور باہر صرف دکھاوے کے فوٹو بنوانا ضرور گناہ ہے۔
کسی کی نیت پر شک کرنا بھی گناہ ہے۔۔ دلوں کے حال احوال اور نیتیں اللہ رب العزت بہتر جانتا ہے۔۔
لیکن انسانوں کو لڑی کے عنوان کے مطابق ہی رہنا چاہیئے بھائی چارے کو پروان چڑھانے کے لیئے۔۔:)
 
Top