جیہ
لائبریرین
خلیل انکل مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں کسی محفلین کی رائے سے ناراض ہو کر نہیں گئی تھی بلکہ نسلی تعصب کا شکار ہو کر بہ طور احتجاج محفل سے بن باس لیا تھا۔محفل میں کم آنے والے یا بوجوہ کنارہ کشی اختیار کرنے والے جن محفلین کو ہم بہت زیادہ مس کرتے ہیں ان میں جیہ بٹیا، شمشاد بھائی اور آفاقی بھائی شامل ہیں۔
جیہ بٹیا تو شاید کسی محفلین کی رائے دیکھ کر ناراض ہوگئیں جبکہ وہ یا کوئی بھی رائے محفل پر پیش کیے جانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ وہی محفل کے منتظمین کا نظریہ ہے۔
شمشاد بھائی کا ہمیں پتہ ہی نہ چلا کہ کس بات پر ناراض ہوئے۔
بہر حال محفل کی سال گرہ سب کو مبارک ہو۔